اہم ترین

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف...

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر...

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی...

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں...

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو شدید بحران زدہ قرار دیتے ہوئے ادارے کی موجودہ قیادت کو تبدیل کرنے کی سفارش کر دی ہے۔
مرتب کردہ خفیہ رپورٹ کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بددستور سنگین انتظامی، مالی، تعلیمی اور ادارہ جاتی بحران کا شکار ہے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ موجودہ قیادت یونیورسٹی کو اس انتظامی و مالی دلدل سے نکالنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے اور یہ بحران صرف فنڈز دینے سے حل نہیں ہو گا، بلکہ اس کے لیے قابلِ احتساب قیادت اور بنیادی اصلاحات ناگزیر ہیں۔
خفیہ رپورٹ کے اہم نکات

اہم تقرریوں پر تحفظات رپورٹ میں رجسٹرار، خزانچی اور ناظمِ امتحانات کی تقرریوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی کا تاریخی فیصلہ، کراچی کو ’فاطمیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی‘ کا تحفہ، بل متفقہ طور پر منظور

اساتذہ کی کمی یونیورسٹی کی 8 فیکلٹیز کے لیے صرف 4 پروفیسر موجود ہیں، جبکہ کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں ایک بھی پروفیسر نہیں ہے۔

وائس چانسلر کی غیر حاضری وائس چانسلر سال بھر میں صرف 17 بار کراچی آئے، جس کے باعث ان کی موجودگی کو ناافی اور غیر تسلی بخش قرار دیا گیا۔

بحران سے نکلنے کا پلان عدم موجود
موجودہ قیادت کے دور میں جامعہ کو بحران سے نکالنے کے لیے کوئی قابلِ اعتبار، مربوط یا قابلِ پیمائش بحالی کا منصوبہ سامنے نہیں آ سکا۔

کمیٹی نے مجاز حکام سے سفارش کی ہے کہ موجودہ قیادت کے انتظامی اقدامات کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے اور یہ فیصلہ کیا جائے کہ آیا یہ قیادت جامعہ کو درکار بحالی فراہم کر سکتی ہے یا نہیں، بصورتِ دیگر جامعہ کے مفاد میں کراچی میں موجود ایسی نئی قیادت لائی جائے جو رابطہ، سمت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی فراہم کر سکے