اسلام آباد/راولپنڈی(ایجو کیشن رپورٹر) جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث جل تھل ایک ہو گیا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں مجموعی طور پر 160 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نالہ لئی میں طغیانی اور نشیبی علاقوں کے زیرِ آب آنے کا شدید خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 25 فٹ سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ گوالمنڈی کے مقام پر پانی 18 فٹ تک پہنچ گیا ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے نالہ لئی کے اطراف قائم آبادیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر راولپنڈی کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں آج چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے اور تمام سکول و کالجز بند رہیں گے۔ انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ پر ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…