لاہور (پریس ریلیز/خصوصی رپورٹ) پاکستان بھر میں تعلیمی کامیابیوں اور شاندار رواں سفر کو برقرار رکھتے ہوئے کپس ایجوکیشن سسٹم نے انٹر میڈیٹ نتائج 2026ء میں ایک بار پھر کامیابیوں کی تاریخ رقم کر دی ہے۔ ادارے نے ملک بھر میں مجموعی طور پر 73 ٹاپ پوزیشنز اپنے نام کر کے ایک نیا اور منفرد سنگِ میل عبور کیا ہے
پوزیشنز کی تفصیلی اور عددی صورتحال موصولہ رپورٹ کے مطابق کپس نے اپنے دونوں تعلیمی شعبوں کے ذریعے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے
کپس کالجز ادارے کے کالج سیکشن نے شاندار تعلیمی معیار برقرار رکھتے ہوئے 35 پوزیشنز حاصل کیں
کپس ایوننگ کوچنگ، کوچنگ کے شعبے نے اپنی روایتی پیش رفت کو جاری رکھتے ہوئے 38 پوزیشنز اپنے نام کیں
تعلیمی بورڈ لاہور، انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے رزلٹ کارڈز اب ہارڈ کے بجائے سافٹ فارم میں ملیں گے
کامیابی کے بنیادی عوامل اور اساتذہ کا کردار
ادارے کے ترجمان کے مطابق یہ تاریخ ساز پیش رفت مضبوط تعلیمی نظام، طلبہ کی مسلسل محنت، اساتذہ کی انتھک لگن اور والدین کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ کپس اپنے منفرد تدریسی اور امتحانی نظام کے ذریعے طلبہ کو ان کی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے بہترین مواقع اور سازگار ماحول فراہم کرتا ہے
ادارے کی انتظامیہ نے تمام پوزیشن ہولڈرز، ان کے والدین، اساتذہ اور کیمپسز کی انتظامی ٹیموں کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے
ادارے کا پیغام "ہر کامیابی اور پوزیشن کے پیچھے ایک طالب علم کی محنت، ایک استاد کی بہترین رہنمائی، ایک خاندان کا اعتماد اور ایک ایسے تعلیمی نظام کی مسلسل کوشش شامل ہے جو نئی نسل کو علم، صلاحیت اور کامیابی کے سفر میں آگے بڑھانے کے لیے دن رات کوشاں ہے
34 سالہ تعلیمی خدمات اور ممتاز حیثیت
کپس ایجوکیشن سسٹم گزشتہ 34 سالوں سے پاکستان میں تعلیمی سرگرمیوں اور باوقار خدمات کی فراہمی میں مصروفِ عمل ہے۔ ادارہ اپنے وسیع تجربے اور نیٹ ورک کے ساتھ پاکستان میں ایوننگ کوچنگ، انٹری ٹیسٹس ، سی ایس ایس اور دیگر مسابقتی امتحانات کی تیاری میں نمبر 1 اور لیڈنگ ادارے کی حیثیت رکھتا ہے
ملک بھر میں پھیلے ہوئے کپس کیمپسز، اسکولز اور کالجز پاکستان کے شعبہ تعلیم کی ترقی اور بہتری میں اپنا مؤثر اور اہم کردار ادا کر رہے ہیں
پشاور (نامہ نگار) انٹرمیڈیٹ کے حالیہ نتائج کے خلاف اسلامیہ کالج پشاور سمیت مختلف سرکاری…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ…
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو…
پشاور (سپیشل رپورٹر) تاریخی تعلیمی ادارے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں صوبائی وزیر برائے اعلیٰ…
لاہور (سپيشل رپورٹر) میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) 2026 کے نتائج کا باقاعدہ…
لاہور (سپیشل رپورٹر) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور لاہور بورڈ برائے ثانوی…