Categories: بریکنگ نیوز

اے این پی کا 9جامعات کی تحقیقاتی رپورٹس کی تاخیر پر تشویش کا اظہار

پشاور (سپیشل رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نے صوبے کی سرکاری جامعات میں مبینہ میرٹ خلاف ورزیوں اور تحقیقات میں غیر معمولی تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے تمام حقائق عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں حسین شاہ یوسفزئی نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن، بدعنوانی اور اقربا پروری کو فروغ ملا ہے، جبکہ سرکاری نوکریوں اور پوسٹنگ و ٹرانسفرز میں مبینہ طور پر میرٹ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی نمائندے خود اعتراف کر رہے ہیں کہ اس عمل میں نچلی سطح سے لے کر اعلیٰ سطح تک لوگ ملوث ہیں۔

اے این پی رہنما کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف ہری پور سمیت صوبے کی 9 سرکاری جامعات میں مبینہ میرٹ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے 22 فروری 2026ء کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں اور انہیں 10 روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم، 5 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود نہ تو مکمل رپورٹس منظرعام پر لائی گئیں اور نہ ہی ذمہ داروں کے خلاف کسی کارروائی کی تفصیلات جاری کی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 16 جولائی کو جاری کیے گئے مختصر نوٹیفکیشن میں بھی بنیادی سوالات کو نظر انداز کیا گیا، جن میں اعلیٰ میرٹ رکھنے والے امیدواروں کی مستردگی کی وجوہات، کم میرٹ والوں کے انتخاب کے طریقہ کار اور انٹرویو نمبروں میں مبینہ ردوبدل کی تحقیقات کے نتائج شامل ہیں۔

حسین شاہ یوسفزئی نے مطالبہ کیا کہ تمام نو جامعات کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹیوں کی مکمل رپورٹس فوری طور پر جاری کی جائیں، میرٹ سے متعلق تمام الزامات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور جہاں بے ضابطگیاں ثابت ہوں وہاں بلاامتیاز کارروائی کرکے متاثرہ امیدواروں کو انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اے این پی نوجوانوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

34 منٹس ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

2 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

3 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

4 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

4 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

4 گھنٹے ago