کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ

حصہ اول (کلاس الیونتھ) کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے، جن میں سائنس پری میڈیکل، سائنس جنرل،

کامرس (ریگولر و پرائیویٹ)، آرٹس (ریگولر و پرائیویٹ)، خصوصیی امیدواران (آرٹس) اور ہوم اکنامکس کے گروپس

شامل ہیں۔ جاری کردہ نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ کے 51 فیصد امیدوار تمام پرچوں میں ناکام رہے ہیں۔ ناظم

امتحانات زرینہ راشد نے بتایا کہ سائنس گروپس کے تمام اختیاری مضامین کے امتحانات کی کاپیوں کی جانچ ای

اسیسمنٹ ، او ایم آر  اور ای مارکنگ کے جدید ترین ڈیجیٹل سسٹم کے تحت کی گئی ہے۔

تفصیلی اعداد و شمار کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں 25,157 رجسٹرڈ طلبہ میں سے 24,544 نے امتحانات دیے،

جن میں سے صرف 11,966 تمام چھ پرچوں میں کامیاب ہو سکے۔ سائنس جنرل گروپ میں 30,991 کی رجسٹریشن

 فیصل آباد بورڈ, جماعت نہم کے رزلٹ کارڈز آن لائن کر دیے گئے

میں سے 30,386 طلبہ نے امتحان دیا اور 15,036 تمام چھ پرچوں میں کامیاب رہے، جو کہ 50 فیصد کامیابی کی

شرح بنتی ہے۔ کامرس ریگولر میں 23,549 رجسٹرڈ طلبہ میں سے 22,693 نے امتحان دیا اور صرف 9,332 تمام

سات پرچوں میں پاس ہوئے۔ کامرس پرائیویٹ میں 1,413 میں سے 628 امیدوار کامیاب ہوئے۔ آرٹس ریگولر کے

10,678 شریک امیدواروں میں سے 3,748 تمام چھ پرچوں میں کامیاب ہوئے، جبکہ آرٹس پرائیویٹ کے 1,623

امیدواروں میں سے 692 پاس ہوئے۔ خصوصی امیدواروں (آرٹس) میں 97 میں سے 58 جبکہ ہوم اکنامکس گروپ میں

141 میں سے 141 امیدوار تمام سات پرچوں میں کامیاب قرار پائے۔

آئی بی سی سی اور محکمہ جامعات و بورڈز حکومتِ سندھ کے فیصلے کے مطابق رواں سال انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے

امتحانات میں نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کیا گیا ہے، جس کے تحت کسی بھی پرچے میں 40 فیصد سے کم نمبر حاصل

کرنے والے امیدوار کو ان گریڈڈ  قرار دیا جائے گا اور وہ اس پرچے میں ناکام تصور ہوگا۔ ایسے امیدواروں کو متعلقہ

پرچے کا امتحان دوبارہ دینا ہوگا۔ نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں، جبکہ طلبہ گوگل پلے

اسٹور سے  آفیشل اینڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے بھی اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…

36 منٹس ago

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…

46 منٹس ago

پنجاب کے تعلیمی اداروں کو 48 گھنٹوں میں بنیادی سہولیات اور طلباء کی تصدیق کا حکم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…

58 منٹس ago

چین میں پاکستانی زرعی گریجویٹس کی تربیت کا تیسرا مرحلہ شروع، 107 ماہرین کی روانگی

لاہور(نیٹ نیوز) وزیرِ اعظم پاکستان کے خصوصی اقدام کے تحت چین میں 1,000 پاکستانی زرعی…

1 گھنٹہ ago

چار ارب روپے خرچ ، 11 سال گزرنے کے باوجود تیمرگرہ میڈیکل کالج فنکشنل نہ ہو سکا

تیمرگرہ (نمائندہ حصوصی) چار ارب روپے خرچ ہونے اور 11 سال گزرنے کے باوجود تیمرگرہ…

1 گھنٹہ ago

گومل یونیورسٹی کے علاقائی کردار کو مؤثر بنانے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان (حصوصی نمائندہ) گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی…

2 گھنٹے ago