اہم ترین

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ انگریزی کی سابق چیئرپرسن شہناز صلاح الدین انتقال کر گئیں

بہاولپور (ایجو کیشن رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ انگریزی...

تعلیمی نظام تباہی کی طرف جا رہا ہے، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ

پشاور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے صوبے...

سکولوں سے باہر ایک لاکھ بچوں کو تعلیمی نظام میں لے آئے ہیں۔سردار علی شاہ

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے...

گورنمنٹ کالج پشاور طلباء ہنگامہ آرائی، جھگڑا اور فائرنگ: تحقیقاتی رپورٹ تیار

پشاور (کرائم رپورٹر) گورنمنٹ کالج طلباء کے مابین ہنگامہ...

بلوچستان کے 9 اضلاع میں دانش سکولز کی تعمیر کا آغاز

بلوچستان کے ترقیاتی وسائل پر پہلا حق وہاں کے عوام کا ہے، مسائل کا حل پُرامن ڈائیلاگ میں ہے: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد / لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب اور سوال و جواب کے سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان بلامبالغہ پاکستان کا سب سے امیر صوبہ ہے اور اس کے وسائل پر پہلا حق ہمیشہ وہاں کے عوام کا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے کو درپیش مسائل کا حل پُرامن مکالمے اور ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ بلوچستان کے 9 اضلاع میں دانش اسکولوں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بلوچستان میں 100 ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ ختم ہو جائے تو حکومت مزید 100 ارب روپے دینے کو بھی تیار ہے۔ وفاقی اسکیموں میں بلوچستان کا حصہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ رکھا گیا ہے تاکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ اور پشتون اقوام پر مشتمل بلوچستان کی تاریخ دلیری، مہمان نوازی اور رواداری سے مزین ہے۔ بلوچ عمائدین اور عوام نے اپنے دل کی آواز پر پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا، اور تاریخ ہمیں یہی سبق دیتی ہے کہ باہمی اعتماد اور مشاورت سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ ریاست ماں کا درجہ رکھتی ہے اور حکومت کا مقصد تمام اقوام کی بات سننا اور مسائل کو حل کرنا ہے۔