کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے شعبہ سپورٹس کے زیرِ اہتمام سر سید ڈے کی سالانہ تقریبات کی مناسبت سے فیکلٹی ممبران کے لیے ایک شاندار ٹیبل ٹینس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔
پیر کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، اس ایونٹ میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 10 فیکلٹی ممبران نے حصہ لیا اور اپنی ٹیبل ٹینس کی مہارتوں اور بہترین ٹیم سپرٹ کا مظاہرہ کیا۔ اس دوستانہ مقابلے کا مقصد اساتذہ کے درمیان باہمی یگانگت، اتحاد اور تعلیمی ماحول میں جسمانی سرگرمیوں و ٹیم ورک کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
خیبر پختونخوا، چیف لائبریرین پر دوہری ملازمت اور تاریخِ پیدائش میں غیر قانونی تبدیلی کے الزامات ثابت
سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلوں کے بعد الیکٹرانک انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سعید اظہر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مرتضیٰ علی دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر ابرار الحق نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
تقریب میں سر سید یونیورسٹی کے چانسلر محمد اکبر علی خان، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، ذاکر علی خان فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن ارم اکبر علی خان، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے
جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جعفر نذیر عثمانی، کنوینر سپورٹس سکواڈرن لیڈر (ریٹائرڈ) نفیس احمد ربانی، اور سینئر علیگ محمد اطہر خان سمیت دیگر معزز مہمانوں نے خصوصاً شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔