اہم ترین

حکومت کا سکول آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ واپس لینے سے انکار، 500 اداروں کی منتقلی پر ڈٹ گئی

پشاور (سپيشل رپورٹر)خیبر پختونخوا میں 500 سرکاری سکولوں کی...

بنوں بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج، ٹاپ پوزیشن ہولڈر طالبہ کا نام فہرست سے غائب

بنوں (سپيشل رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں...

اوکاڑہ یونیورسٹی خاتون پروفیسر ہراسانی کیس، وائس چانسلر اور پی ار او عدالت پیش

  لاہور(کورٹ رپورٹر)اوکاڑہ یونیورسٹی میں مبینہ  ہراسانی، بدنامی، اور اختیارات...

بنوں بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج، ٹاپ پوزیشن ہولڈر طالبہ کا نام فہرست سے غائب

بنوں (سپيشل رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں کے حالیہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026ء کے نتائج پر تعلیمی اور عوامی حلقوں نے شدید شک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز اور ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کے آن لائن فلائر میں 1200 میں سے 1101 نمبر حاصل کرنے والی صرف دو طالبات، حورعین عصمت اور شاندانہ خان، کو مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن کا حامل ظاہر کیا گیا تھا

آن لائن رزلٹ میں انکشاف

تاہم بورڈ کی آن لائن ویب سائٹ پر رزلٹ چیک کرنے پر انکشاف ہوا ہے کہ "صادق پبلک ہائی سکول میرعلی” کی طالبہ فرحت صدیق دختر صدیق اللہ (رول نمبر 404174) نے بھی 1101 نمبرات حاصل کیے ہیں۔ اس کے باوجود بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پوزیشن ہولڈرز کی فہرست میں اس کا نام شامل نہیں کیا گیا

اوکاڑہ یونیورسٹی خاتون پروفیسر ہراسانی کیس، وائس چانسلر اور پی ار او 3 نوٹسز کے بعد عدالت میں پیش

۔ واضح رہے کہ مذکورہ طالبہ نے فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات 2025ء میں بھی 600 میں سے 512 نمبر حاصل کیے تھے

عوامی و تعلیمی حلقوں کا ردِعملمساوی نمبر حاصل کرنے کے باوجود طالبہ کا نام ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کے اعلامیے اور پوسٹر سے غائب ہونے پر عوامی و تعلیمی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بنوں بورڈ کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مبینہ غفلت کا فوری نوٹس لے کر حقیقت واضح کی جائے اور متاثرہ طالبہ کا حق بحال کیا جائے