Categories: تازہ ترین

بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے سرکاری سرمایہ کاری بڑھانے پر زور، ’نیشنل گرلز ایجوکیشن فنانسنگ کانفرنس 2026‘ کا انعقاد

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر)نیشنل گرلز ایجوکیشن فنانسنگ کانفرنس 2026 میں بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے سرکاری سرمایہ کاری بڑھانے، تعلیمی سہولیات بہتر بنانے اور خاندانوں پر مالی بوجھ کم کرنے پر زور دیا گیا۔ پاکستان کولیشن فار ایجوکیشن اور ملالہ فنڈ کے اشتراک سے منعقدہ کانفرنس میں ماہرین نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم ملکی ترقی کی بنیاد ہے، اس لیے تعلیمی بجٹ میں منصفانہ وسائل مختص کیے جائیں تاکہ ہر بچی کو تعلیم جاری رکھنے کے یکساں مواقع میسر ہوں۔

گورنر کے پی کے کا جامعات میں غیر ضروری بھرتیاں بند کرنے کا اعلان

ملالہ فنڈ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر نشاط ریاض نے کہا کہ حکومتیں جدید مالی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے بچیوں کی تعلیم کے لیے سرمایہ کاری کو ترجیح دیں۔ پاکستان کولیشن فار ایجوکیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر زہرا ارشد نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچیوں کو درپیش اخراجات کو بھی تعلیمی منصوبہ بندی میں شامل کیا جانا چاہیے۔

کانفرنس میں جاری رپورٹ کے مطابق سرکاری سکولوں میں بیٹی کی ثانوی تعلیم کے لیے خاندانوں کو ماہانہ کم از کم 5,899 روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں۔ شرکا نے اس امر پر اتفاق کیا کہ بہتر مالی معاونت، معیاری سہولیات اور موثر پالیسیوں کے ذریعے بچیوں کی تعلیم تک رسائی اور تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے مواقع مزید بہتر بنائے جا سکتے ہیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

گورنر کے پی کے کا جامعات میں غیر ضروری بھرتیاں بند کرنے کا اعلان

پشاور (سپیشل رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق صوبائی حکومت کو تنقید کا…

1 گھنٹہ ago

شمالی وزیرستان میں میٹرک سالانہ دوم امتحانات ملتوی امتحانی مراکز میں عملے کی تعیناتی منسوخ

بنوں (نامہ نگار)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں نے شمالی وزیرستان میں میٹرک سالانہ…

1 گھنٹہ ago

افغانستان میں 70 لاکھ بچے سکولوں سے باہر، تعلیمی بحران سنگین

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان میں تعلیمی بحران نے انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے۔…

2 گھنٹے ago

تعلیمی بورڈ لاہور،جماعت نہم سالانہ امتحانات 2027 کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دوسری بار توسیع

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ نے جماعت نہم کے سالانہ امتحانات 2027ء کے…

3 گھنٹے ago

مری میں طالبات کی بس کو خوفناک حادثہ، ڈرائیور جاں بحق، 30 طالبات زخمی

مری (خصوصی رپورٹر)مری میں شوالہ کے قریب گوجرانوالہ کے سکول کی طالبات کی بس الٹنے…

4 گھنٹے ago

میر پور خاص میں 14اساتذہ کی جعلی بھرتیاں،وزیر تعلیم سندھ کا انکوائری کا حکم

کراچی (سپیشل رپورٹر ) سندھ کے ضلع میرپور خاص کے سرکاری سکولوں میں 14 اساتذہ…

20 گھنٹے ago