Categories: بریکنگ نیوز

گورنر کے پی کے کا جامعات میں غیر ضروری بھرتیاں بند کرنے کا اعلان

پشاور (سپیشل رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت اپنے صوبے کا مقدمہ مؤثر انداز میں لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی تھی

، تاہم اب وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے کے حقوق حاصل کیے جائیں گے۔ شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور میں یومِ اقبال کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ

صوبے کی سرکاری جامعات کو درپیش مالی مشکلات کے حل اور تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جامعات میں غیر ضروری بھرتیوں کا سلسلہ بند کیا جائے گا جبکہ وائس چانسلرز کے انتظامی امور میں کوئی مداخلت نہیں کی جائے گی۔

تعلیمی بورڈ لاہور،جماعت نہم سالانہ امتحانات 2027 کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دوسری بار توسیع

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں 36 جامعات ہیں جنہیں مختلف مالی مسائل کا سامنا ہے۔ ان مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں اور جامعات کو وائس چانسلرز کے فیصلوں اور احکامات کے مطابق چلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جامعات کی انتظامیہ کے ساتھ ادب، احترام اور اعتماد کا رشتہ بحال کیا جائے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعظم نے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، جس پر وہ ان کے مشکور ہیں۔ وفاق سے عوامی فلاح و بہبود کی تمام اسکیموں میں خیبر پختونخوا کو اس کا جائز حصہ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے این ایف سی سمیت ہر متعلقہ فورم پر بھرپور آواز اٹھائی جائے گی

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے سرکاری سرمایہ کاری بڑھانے پر زور، ’نیشنل گرلز ایجوکیشن فنانسنگ کانفرنس 2026‘ کا انعقاد

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر)نیشنل گرلز ایجوکیشن فنانسنگ کانفرنس 2026 میں بچیوں کی تعلیم کے…

18 منٹس ago

شمالی وزیرستان میں میٹرک سالانہ دوم امتحانات ملتوی امتحانی مراکز میں عملے کی تعیناتی منسوخ

بنوں (نامہ نگار)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں نے شمالی وزیرستان میں میٹرک سالانہ…

1 گھنٹہ ago

افغانستان میں 70 لاکھ بچے سکولوں سے باہر، تعلیمی بحران سنگین

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان میں تعلیمی بحران نے انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے۔…

2 گھنٹے ago

تعلیمی بورڈ لاہور،جماعت نہم سالانہ امتحانات 2027 کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دوسری بار توسیع

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ نے جماعت نہم کے سالانہ امتحانات 2027ء کے…

3 گھنٹے ago

مری میں طالبات کی بس کو خوفناک حادثہ، ڈرائیور جاں بحق، 30 طالبات زخمی

مری (خصوصی رپورٹر)مری میں شوالہ کے قریب گوجرانوالہ کے سکول کی طالبات کی بس الٹنے…

4 گھنٹے ago

میر پور خاص میں 14اساتذہ کی جعلی بھرتیاں،وزیر تعلیم سندھ کا انکوائری کا حکم

کراچی (سپیشل رپورٹر ) سندھ کے ضلع میرپور خاص کے سرکاری سکولوں میں 14 اساتذہ…

20 گھنٹے ago