لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) ادارہ تعلیم و آگاہی نے محکمہ پبلک لائبریریز پنجاب کے تعاون سے قائد اعظم لائبریری، لاہور میں ”خواندگی کے لیے لائبریریاں: بنیادی تعلیم میں تیزی”کے عنوان سے بین الاقوامی خواندگی دن 2026ء کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں پالیسی سازوں، اسکول کے سربراہان، کہانی کاروں اور تعلیمی ماہرین نے شرکت کی اور اس بات پر زور دیا کہ کس طرح فعال لائبریریاں پڑھنے کی عادت کو فروغ دے سکتی ہیں۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز‘ڈیف ریچ’کے بچوں کی جانب سے پیش کیے گئے قومی ترانے سے ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب، کاشف منظور نے اپنے افتتاحی خطاب میں پنجاب کی بنیادوں کو مضبوط بنانے کے لیے لائبریریوں کو وسعت دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ بعد ازاں ثدیہ سرمد اور وجیہہ کی قیادت میں بچوں کے لیے کہانی گوئی کے سیشنز منعقد کیے گئے۔
پاکستان لٹریسی پروجیکٹ (PLP) کے اہم نتائج: ادارہ تعلیم و آگاہی نے‘روم ٹو ریڈ’(Room to Read) اور محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے ساتھ مل کر 2020ء سے اب تک:
پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں 70 سے زائد لائبریریاں قائم کیں۔
1,300 سے زائد اساتذہ کو تربیت دی۔
اسکولوں میں 6 لاکھ 86 ہزار 400 سے زائد کتابیں تقسیم کیں۔
پروگرام کے آزادانہ معائنے اور سروے کے مطابق:
پروگرام والے اسکولوں کے 94 فیصد بچوں نے گھر پڑھنے کے لیے کتابیں حاصل کیں، جبکہ دیگر اسکولوں میں یہ شرح صرف 6 فیصد تھی۔
80 فیصد بچوں نے اسکول کے اوقات کے دوران اپنی مرضی سے کتابوں کا انتخاب کیا (مقابلے میں دیگر اسکولوں کا تناسب 20 فیصد رہا)۔
72 فیصد بچوں نے محض لطف اندوز ہونے کے لیے گزشتہ پانچ دنوں میں کوئی نہ کوئی کتاب پڑھی۔
پروجیکٹ کی سپورٹ ختم ہونے کے ایک سال بعد بھی 85 فیصد سے زائد اسکولوں میں کمیونٹی اور اسکول کی مدد سے لائبریری کے اوقات کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ادارہ تعلیم و آگاہی کی سی ای او بعلہ رضا جمیل کی زیرِ صدارت ایک پینل ڈسکشن منعقد ہوئی جس میں عمر افتخار شیرازی (PMIU)، سیدہ بصارت کاظم (IBBY-Pakistan)، ریحانہ کوثر، سیدہ کنول بخاری، صالحہ ابرار احمد اور ڈائریکٹر ایکڈمکس PEC TAA ڈاکٹر زبدہ ضیاء الرحمن نے تعلیمی اصلاحات اور لائبریریوں کے پائیدار قیام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سکولوں کا 100 فیصد فزیکل…
کراچی (سپیشل رپورٹر) سندھ پبلک سروس کمیشن نے مشترکہ مسابقتی امتحان سی سی ای 2025 کے…
>حیدرآباد (ایجو کیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد میں "شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شاعری میں طبقاتی…
پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) پشاور یونیورسٹی کی آٹھ خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو گریڈ 21 میں…
کراچی (سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی روڈ پر بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی طویل تعمیری سرگرمیوں کے باعث…
کراچی (سپیشل رپورٹر) حکومتِ سندھ کے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ، دفتر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (پرائمری)…