چیرمین فیڈرل بورڈ کا امتحانی سنٹر کا دورہ

اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر اکرام علی ملک اور انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے اسلام آباد کے آئی ایم سی جی بوائز، I-8/3 کا دورہ کیا اور ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایچ ایس ایس سی) کے دوسرے سالانہ امتحانات کے جاری عمل اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران امتحانی ہال کا معائنہ کیا گیا اور امتحانات میں شریک طلبہ کے لیے کیے گئے انتظامات کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے امتحانی ماحول کو طلبہ کے لیے موزوں اور سازگار قرار دیتے ہوئے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے کہا کہ امتحانی ہال میں موجود امیدواروں کی حاضری کی ڈیجیٹل اٹینڈنس پورٹل کے ذریعے تصدیق کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام امتحانی عمل میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بناتا ہے اور کسی دوسرے امیدوار کی جگہ کسی اور شخص کے امتحان دینے یا جعل سازی کے امکانات کو ختم کرتا ہے۔

اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح نے امتحانی نظام میں شفافیت، میرٹ اور ساکھ برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے امتحانات کے پُرامن اور منظم انعقاد کے لیے فیڈرل بورڈ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہا اور امتحانی عمل میں شفافیت، انصاف پسندی اور بے ضابطگیوں کی روک تھام کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی نگرانی کے نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی بی سی سی ملک کے تعلیمی بورڈز کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے اور امتحانی نظام کے معیار، شفافیت اور ساکھ کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

اس دورے کا مقصد امتحانی انتظامات کا جائزہ لینا اور ایچ ایس ایس سی کے دوسرے سالانہ امتحانات کے شفاف، منصفانہ اور ہموار انعقاد کو یقینی بنانا تھا

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

ڈائریکٹر جنرل (فنانس) ٹیوٹا عثمان علی طارق کے والد انتقال کر گئے

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل (فنانس) ٹیوٹا عثمان علی طارق کے والد طارق محمود انتقال کر…

19 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا کی 34میں سے26 یونیورسٹیاں مالی خسارے کا شکار،وفاق سے 18ارب مانگ لیے گئے

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر)خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات کے لیے وفاق سے 18 ارب…

1 دن ago

آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف شیخ کی مدت میں مزید 4 برس کی توسیع کردی گئی

کراچی (سپیشل رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی بی اے سکھر کے…

2 دن ago

پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے نہم و دہم امتحانات 2027 کے لیے آن لائن داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز…

3 دن ago

سندھ کے 750 سکولوں کا انتظام نجی شعبے کے حوالے کرنے کی منظوری

  کراچی (سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں پبلک…

3 دن ago

ڈپٹی کمشنر لاہورکامریم نواز سکول فار اسپیشل چلڈرن کادورہ

لاہور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے بلدیاتی امور، انسدادِ ڈینگی اور خصوصی بچوں…

4 دن ago