​تعلیمی بورڈ لاہور میں معاونین 3 اور گارڈز2 ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔

​تعلیمی بورڈ لاہور میں ٹھیکیداری نظام کے باعث معاونین 3 اور گارڈز2 ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ملازمین کا شدید احتجاج
​ شدید مہنگائی کے دور میں تنخواہیں نہ ملنے سے ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے


​لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں کام کرنے والے 100 سے زائد نچلے سٹاف کے شدید مالی استحصال کا انکشاف ہوا ہے۔ تعلیمی بورڈ لاہور کی انتظامیہ نے معاونین اور سیکیورٹی گارڈز کا انتظام ٹھیکہ پر دے رکھا ہے اور انکی جانب سے تعلیمی بورڈ لاہور سے بروقت معاوضے وصول کر کے انہیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے جبکہ اس میں بورڈ انتظامیہ کی مبینہ غفلت بھی شامل ہے

تعلیمی بورڈ لاہور کے معاونین کو گزشتہ تین ماہ جبکہ سکیورٹی گارڈز کو دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا سکی، جس کے باعث ملازمین شدید فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ملک میں جاری کمر توڑ مہنگائی کے اس دور میں کئی کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ان کے لیے روزمرہ کا راشن خریدنا، بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانا اور یوٹیلٹی بلز ادا کرنا ناممکن ہو چکا ہے،

اور وہ دکان داروں کے مقروض ہو چکے ہیں۔ ملازمین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے جائز معاشی حق کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔تعلیمی بورڈ لاہور کے چیئرمین انجینئر بدر اسلام نے روزنامہ خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکے علم میں نہیں ہے وہ اس معاملے کو دیکھ کر حل کرواتے ہیں اور ان کی تنخواہوں کی ادائیگی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں فوری دور کی جا ئیں گی

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

کراچی میں 18 گھنٹےلوڈشیڈنگ، سکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں

کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں، 18 گھنٹے…

8 گھنٹے ago

سندھ کی یونیورسٹیاں، وائس چانسلرز کی مدت میں توسیع پر سیاسی اثر و رسوخ کا انکشاف

کراچى (اسپيشل رپورٹر) سندھ کی سرکاری جامعات میں موجودہ وائس چانسلرز کی مدتِ ملازمت میں…

9 گھنٹے ago

پی ٹی آئی احتجاج ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بند، یونیورسٹیاں آن لائن موڈ پر منتقل ہونا شروع

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع احتجاج اور…

9 گھنٹے ago

اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام "نیشنل محسنِ انسانیت ﷺ کوئز مقابلہ” کا انعقاد

 لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور…

10 گھنٹے ago

بے روزگاری کا شاخسانہ، اسلامیہ یونیورسٹی کا ٹاپر ڈگری حاصل کرنے کے بعد دیہاڑی کرنے پر مجبور

 لاہور (ویب ڈیسک )بے روزگاری کا شاخسانہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ٹاپر ڈگری حاصل کرنے…

10 گھنٹے ago

یو ای ٹی لاہور میں ’’بین الاقوامیت اور یونیورسٹیوں کی ترقی‘‘ کے موضوع پر خصوصی نشست

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر ) یو ای ٹی لاہور میں ہائیر ایجوکیشن ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ …

10 گھنٹے ago