جامعات سے ملحقہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر پابندی عائد، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت پر اعلامیہ جاری

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی ہدایت پر یونیورسٹیز سے الحاق ) رکھنے والے پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کمیشن کے اس فیصلہ کے بعد ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا نے بھی بندش کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے پشاور یونیورسٹی اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ ہیں۔ اس نئے اقدام سے جہاں متعلقہ اداروں میں تشویش پھیلی ہے، وہیں جامعات کو بھی بڑا مالی دھچکا لگا ہے کیونکہ یونیورسٹیاں الحاق اور امتحانات کی فیسوں کی مد میں ان پرائیویٹ اداروں سے سالانہ کروڑوں روپے حاصل کر رہی تھیں۔

اس صورتحال کے پیش نظر پشاور یونیورسٹی میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان اور پرنسپلوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اس پابندی اور فیصلے پر گہری تشویش اور شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور (سپيشل رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پشاور…

8 منٹس ago

سکول ایجوکیشن نے ‘ایکسٹریم ہارڈ شپ’ کے تحت اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم

لاہور (سپيشل رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے لیے  "ایکسٹریم ہارڈ شپ" (شدید انسانی/طبی…

36 منٹس ago

کراچی میں 18 گھنٹےلوڈشیڈنگ، سکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں

کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں، 18 گھنٹے…

10 گھنٹے ago

سندھ کی یونیورسٹیاں، وائس چانسلرز کی مدت میں توسیع پر سیاسی اثر و رسوخ کا انکشاف

کراچى (اسپيشل رپورٹر) سندھ کی سرکاری جامعات میں موجودہ وائس چانسلرز کی مدتِ ملازمت میں…

10 گھنٹے ago

پی ٹی آئی احتجاج ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بند، یونیورسٹیاں آن لائن موڈ پر منتقل ہونا شروع

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع احتجاج اور…

11 گھنٹے ago

اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام "نیشنل محسنِ انسانیت ﷺ کوئز مقابلہ” کا انعقاد

 لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور…

11 گھنٹے ago