پشاور یونیورسٹی ،ملازمین مالی مشکلات کا شکار، صرف گریڈ 17 تک تنخواہیں جاری

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) پشاور یونیورسٹی کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ سہ ماہی گرانٹ کی پہلی قسط پشاور پہنچنے کے باوجود انتظامی اور تکنیکی رکاوٹوں کی وجہ سے ریلیز نہ ہو سکی، جس کے باعث یونیورسٹی کے ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چار سے پانچ روز گزرنے کے باوجود نئے ٹریژرر کے دستخط کی تبدیلی اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کے معاملات تا حال حل نہیں ہو سکے، جس کی وجہ سے چیک کی رقم کی منتقلی کا عمل التوا کا شکار ہے۔

گرانٹ کی بروقت فراہمی نہ ہونے کے باعث یونیورسٹی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے فی الحال مئی کی تنخواہیں صرف گریڈ 17 تک کے ملازمین کو جاری کی گئی ہیں، جبکہ اعلیٰ عہدیداروں اور باقی ملازمین کو تنخواہوں کی مکمل ادائیگی گرانٹ کی رقم جاری ہونے سے مشروط کی گئی ہے۔ ملازمین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دستخط کی تبدیلی کے عمل کو فوری مکمل کر کے گرانٹ کا چیک کلیئر کروایا جائے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

کراچی میں 18 گھنٹےلوڈشیڈنگ، سکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں

کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں، 18 گھنٹے…

9 گھنٹے ago

سندھ کی یونیورسٹیاں، وائس چانسلرز کی مدت میں توسیع پر سیاسی اثر و رسوخ کا انکشاف

کراچى (اسپيشل رپورٹر) سندھ کی سرکاری جامعات میں موجودہ وائس چانسلرز کی مدتِ ملازمت میں…

9 گھنٹے ago

پی ٹی آئی احتجاج ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بند، یونیورسٹیاں آن لائن موڈ پر منتقل ہونا شروع

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع احتجاج اور…

10 گھنٹے ago

اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام "نیشنل محسنِ انسانیت ﷺ کوئز مقابلہ” کا انعقاد

 لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور…

11 گھنٹے ago

بے روزگاری کا شاخسانہ، اسلامیہ یونیورسٹی کا ٹاپر ڈگری حاصل کرنے کے بعد دیہاڑی کرنے پر مجبور

 لاہور (ویب ڈیسک )بے روزگاری کا شاخسانہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ٹاپر ڈگری حاصل کرنے…

11 گھنٹے ago

یو ای ٹی لاہور میں ’’بین الاقوامیت اور یونیورسٹیوں کی ترقی‘‘ کے موضوع پر خصوصی نشست

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر ) یو ای ٹی لاہور میں ہائیر ایجوکیشن ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ …

11 گھنٹے ago