تازہ ترین

جامعہ اوکاڑہ میں ڈاکٹر سینٹا سلر کی خدمات کو خراجِ تحسین

جامعہ اوکاڑہ میں جرمن آرٹسٹ اور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سینٹا سلر کی خواتین کو بااختیار بنانے، صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے خدمات کے اعتراف میں ایک پروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹرنل لنکیجز اور ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز نے مشترکہ طور پر کیا، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین سمیت اوکاڑہ کی سول سوسائٹی کے مختلف نمائندگان نے شرکت کی اور ڈاکٹر سلر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر سینٹا سلر اس وقت

اپنے شوہر پروفیسر ڈاکٹر نوربرٹ پنٹسچ کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔
تقریب میں ویک اینڈ پروگرام سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین نے ڈاکٹر سلر کی زندگی بھر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ

انہوں نے پاکستانی خواتین، خصوصاً اوکاڑہ کے ایک چھوٹے گاؤں ٹھٹھہ غلامکا ڈیروکا میں خواتین کو کاروباری مہارتیں سکھا کر انہیں بااختیار بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم معاشرتی اور معاشی ترقی کے لیے بہترین سرمایہ کاری ہے۔ وائس چانسلر نے اعلان کیا کہ جامعہ اوکاڑہ میں زیرِ تعمیر گرلز ہاسٹل کو ڈاکٹر سینٹا سلر کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔


جرمن نشریاتی ادارے کے نمائندے اور ماہرِ تعلیم امجد علی نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر سلر کی جانب سے 1990 کی دہائی میں شروع کیے گئے منصوبے “ٹھٹھہ کیڈونا” کے بارے

میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے نے ہزاروں دیہی خواتین کو بااختیار بنایا اور گاؤں کی سماجی و معاشی صورتحال میں نمایاں تبدیلی لائی۔
ڈاکٹر سینٹا سلر نے اپنے کلیدی خطاب میں ان عوامل پر روشنی ڈالی جنہوں نے انہیں اس منصوبے کے لیے اپنی توانائیاں وقف کرنے کی تحریک دی، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر نوربرٹ پنٹسچ نے ڈاکٹر سلر کے سفرِ حیات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔


تقریب سے خطاب کرنے والوں میں اوکاڑہ کے معروف سماجی کارکن اسلم طاہر القادری اور پاکستان کی مختلف زرعی تنظیموں کے نمائندے چوہدری مقصود احمد جٹ بھی شامل تھے۔ تقریب کی نظامت جامعہ اوکاڑہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر (پریس، میڈیا و پبلیکیشنز) شرجیل احمد نے کی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

تعلیمی سرگرمیاں بحال، ڈی سی لاہور کا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شاہراہ ایوانِ تجارت کا دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی موسم گرما کی…

2 hours ago

پشاور یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ ڈگری ہولڈرز کے لیے بی ایس 5th سمسٹر اور بی ایڈ کے داخلے جاری

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) پشاور یونیورسٹی میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (ADA /…

2 hours ago

چھٹیوں کے بعد پنجاب بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا طلباء کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر میں تعطیلات کے بعد تعلیمی سلسلہ معمول کے مطابق بحال…

3 hours ago

غازی یونیورسٹی میں ہفتہ رحمۃ اللعالمینؐ کا آغاز، حسنِ قرأت و نعت کے مقابلے

غازی یونیورسٹی میں ہفتہ رحمۃ اللعالمینؐ کا آغاز، حسنِ قرأت و نعت کے مقابلے طلباء…

3 hours ago

معروف شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم اصغر اسد جعفری 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لاہور (سپیشل رپورٹر) معروف شاعر، ادیب اور نامور ماہرِ تعلیم اصغر اسد جعفری طویل علالت کے…

22 hours ago

میرپور خاص، محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیاں، صوبائی وزیر تعلیم کا نوٹس، 4 رکنی انکوائری کمیٹی قائم

میرپور خاص: محکمہ تعلیم میں گریڈ 16 کی جعلی بھرتیوں کا ڈراپ سین، صوبائی وزیر…

23 hours ago