University of Peshawar
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فنڈز کے لیے صوبائی حکومت سے رابطے؛ ملازمین کا بحران کے مستقل حل کا مطالبہ
پشاور (نامہ نگار): جامعہ پشاور ایک بار پھر شدید مالی بحران کی لپیٹ میں آگئی ہے، جس کے باعث رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی سینکڑوں ملازمین اور پنشنرز اپنی تنخواہوں اور واجبات سے محروم ہیں۔ مارچ کے پہلے ہفتے کے اختتام کے باوجود تنخواہیں جاری نہ ہونے سے ملازمین شدید ذہنی تشویش اور گھریلو اخراجات پورے کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
جامعہ پشاور کے ذرائع کے مطابق، ادارے کو ہر ماہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی میں مالی مشکلات کا سامنا رہتا ہے، تاہم رمضان المبارک میں اضافی اخراجات کے باعث صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے اور جلد صوبائی حکومت سے فنڈز حاصل کرنے کی امید ہے تاکہ ملازمین کو تنخواہوں کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
دوسری جانب، جامعہ کے ملازمین نے حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مالی بحران پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ انہیں ہر ماہ اس طرح کی غیر یقینی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…