جامعہ کراچی میں "مرکز برائے ذہنی صحت و فلاح و بہبود” کا قیام

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی نے طلبہ و طالبات، اساتذہ اور انتظامی و غیر تدریسی عملے کو درپیش

نفسیاتی مسائل، ذہنی دباؤ اور جذباتی پریشانیوں کے ازالے کے لیے اپنے میڈیکل سینٹر میں خصوصی "مرکز برائے ذہنی

صحت و فلاح و بہبود” (مینٹل ہیلتھ اینڈ ویل بیئنگ سینٹر) قائم کر دیا ہے، جبکہ جلد ایک موبائل ایپلی کیشن بھی

متعارف کرائی جائے گی۔ مرکز کا باقاعدہ افتتاح پیر کے روز سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی (ایس ایم ایچ اے) کے چیئرمین

کراچی، سکول ویگنوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز پر پابندی عائد 

سینیٹر ڈاکٹر کریم احمد خواجہ اور وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے مشترکہ طور پر کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے ملک میں ذہنی صحت کے مسائل

کی تشویش ناک صورتحال کی نشاندہی کرتے ہوئے نفسیاتی صحت اور ذہنی آسودگی کو قومی ترقی کی ترجیحات

میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

غازی یونیورسٹی ڈی آئی خان میں قیام کے بعد پہلی بار مستقل خزانچی تعینات

ڈیرہ غازی خان (ایجوکیشن رپورٹر) غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں قیام کے بعد پہلی…

47 منٹس ago

کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا رفاہ یونیورسٹی کا دورہ، کارکردگی کو سراہا

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے رفاہ یونیورسٹی کا…

53 منٹس ago

گورنمنٹ کالج فیصل آباد میں 2 روزہ بین الاقوامی اپلائیڈ زوالوجی کانفرنس کا آغاز

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج فیصل آباد میں اپلائیڈ زولوجی سوسائٹی آف پاکستان کے…

58 منٹس ago

فیصل آباد، انٹر کالجیٹ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پنجاب کالج کی ٹیم 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ اول

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق بورڈ آف…

1 گھنٹہ ago

حافظ آباد: کار کی رکشہ کو ٹکر، 4 طالبات شدید زخمی

حافظ آباد (نمائندہ حصوصی) گوجرانوالہ روڈ پر تھانہ صدر کے قریب تیز رفتار کار نے…

1 گھنٹہ ago

غزہ، اسرائیلی محاصرے کے باعث 80 ہزار فلسطینی طلبہ سکول جانے سے محروم

غزہ/رام اللہ (انٹر نیشنل ڈیسک) غزہ کی پٹی میں مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں…

1 گھنٹہ ago