اہم ترین

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف...

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر...

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی...

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں...

جامعہ کراچی کا فزیکل کلاسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان، ہفتے میں دو دن تدریس ہوگی

جامعہ کراچی کا فزیکل کلاسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان، ہفتے میں دو دن تدریس ہوگی

کراچی (تعلیمی رپورٹر) جامعہ کراچی نے طالب علموں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے جمعرات (2 اپریل 2026) سے فزیکل کلاسز کے باقاعدہ دوبارہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، فی الحال تمام شعبہ جات میں فزیکل کلاسز ہفتے میں صرف دو دن یعنی پیر اور جمعرات کو منعقد کی جائیں گی۔

اوقاتِ کار اور شفٹ شیڈول: انتظامیہ نے مارننگ اور ایوننگ شفٹوں کے لیے اوقاتِ کار کی تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں:

  • مارننگ شفٹ: صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کلاسز ہوں گی۔
  • ایوننگ شفٹ: سہ پہر 3:30 بجے سے رات 9 بجے تک تدریسی عمل جاری رہے گا۔

اعلامیے میں تمام شعبہ جات کے سربراہان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے جاری کردہ شیڈول پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ فزیکل کلاسز کی بحالی کا فیصلہ طلبہ کی تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ تدریسی تعطل کو ختم کیا جا سکے۔