Categories: Uncategorized

جامعہ کشمیر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز

ونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیرمظفرآباد کے زیرِ اہتمام اور اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے تعاون سے جامعہ کشمیر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز جلال آباد اسپورٹس کمپلیکس میں ہو گیا۔ چیمپئن شپ کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ، صحت مند سرگرمیوں اور مثبت طرزِ زندگی کو فروغ دینا ہے۔اس ایونٹ میں 40 سرکاری و نجی اسکولوں کے ایک ہزار سے زائد طلبہ و طالبات مختلف کیٹیگریز میں حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ کے ذریعے طلبہ میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور مثبت مقابلے کی فضا کو فروغ دیا جا رہا ہے۔افتتاحی تقریب میں وائس چانسلرپروفیسر ناصر جمال خٹک اور کرنل یوسف جاوید، سیکٹر کمانڈر SCO شریک ہوئے۔ دونوں معزز مہمانوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ان کے جوش و جذبے کو سراہا اور شریک تعلیمی اداروں کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا جو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں کے فروغ میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی کردار سازی، اعتماد اور ہمہ جہت شخصیت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر آئندہ بھی طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور جسمانی صحت کے فروغ کے لیے ایسے پلیٹ فارمز فراہم کرتا رہے گا۔کرنل یوسف جاوید نے نوجوانوں کی مثبت مصروفیات کے فروغ کے لیے ایس سی اوکے بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔قبل ازیں، ڈائریکٹر اسپورٹس جامعہ کشمیر ڈاکٹر فیصل بٹ نے مہمانوں کو چیمپئن شپ کے انتظامات، سہولیات اور میچز کے تفصیلی شیڈول سے آگاہ کیا

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

1 گھنٹہ ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

3 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

4 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

5 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

5 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

5 گھنٹے ago