Categories: تازہ ترین

جی سی یو لاہور کے طالب علم کی 1100 کلومیٹر طویل ’لاہور تا سکردو‘ دوڑ چھٹے روز میں داخل یہ تاریخی مہم پاک فوج اور شہدائے وطن کے نام!

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کے شعبہ نفسیات کے طالب علم اور پنجاب حکومت کے سپورٹس ایمبیسیڈر فیضان احمد فیض کی لاہور سے سکردو تک 1100 کلومیٹر طویل دوڑ کی مہم کامیابی کے ساتھ چھٹے روز میں داخل ہو گئی ہے۔ اس عزم الشان سفر کے دوران منگل کے روز انہوں نے گوجر خان سے راولپنڈی تک کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

فیضان احمد فیض پچھلے 8 سالوں سے لانگ ڈسٹنس رننگ سے وابستہ ہیں اور اس سے قبل بھی 800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی اس تاریخی مہم کا آغاز 28 اگست کو جی سی یو کے یادگار کلاک ٹاور سے کیا تھا، جہاں ان کی والدہ، اساتذہ اور طلبہ نے انہیں نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ روانہ کیا۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں فیضان کا کہنا تھا کہ اس 1100 کلومیٹر دوڑ کا مقصد تمام سابقہ قومی ریکارڈز توڑ کر ایک نیا قومی ریکارڈ قائم کرنا ہے۔ انہوں نے اپنی اس کوشش کو ملک کی سلامتی کے ضامنوں کے نام کرتے ہوئے کہا: ”میں اپنی یہ تاریخی دوڑ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور شہداء کے نام کرتا ہوں۔“ اس موقع پر انہوں نے نوجوان نسل کو منشیات سے دور رہنے، کھیلوں کو اپنانے اور ایک صحت مند زندگی گزارنے کا بہترین پیغام بھی دیا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور (سپيشل رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پشاور…

1 گھنٹہ ago

سکول ایجوکیشن نے ‘ایکسٹریم ہارڈ شپ’ کے تحت اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم

لاہور (سپيشل رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے لیے  "ایکسٹریم ہارڈ شپ" (شدید انسانی/طبی…

2 گھنٹے ago

کراچی میں 18 گھنٹےلوڈشیڈنگ، سکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں

کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں، 18 گھنٹے…

11 گھنٹے ago

سندھ کی یونیورسٹیاں، وائس چانسلرز کی مدت میں توسیع پر سیاسی اثر و رسوخ کا انکشاف

کراچى (اسپيشل رپورٹر) سندھ کی سرکاری جامعات میں موجودہ وائس چانسلرز کی مدتِ ملازمت میں…

11 گھنٹے ago

پی ٹی آئی احتجاج ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بند، یونیورسٹیاں آن لائن موڈ پر منتقل ہونا شروع

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع احتجاج اور…

12 گھنٹے ago

اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام "نیشنل محسنِ انسانیت ﷺ کوئز مقابلہ” کا انعقاد

 لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور…

12 گھنٹے ago