اسلامیہ کالج یونیورسٹی، ملازمین کی حاضری کے لیے بائیو میٹرک سسٹم لانچ، عملدرآمد 7 ستمبر سے ہوگا

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں ملازمین کی حاضری اور چھٹی کے نظام کو شفاف اور منظم بنانے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے سسٹم کے لیے تمام ملازمین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

یونیورسٹی ذرائع کے مطابق اس بائیو میٹرک نظام پر باقاعدہ عملدرآمد 7 ستمبر سے شروع کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ تعلیمی اداروں میں حاضری کے لیے بائیو میٹرک سسٹم شروع کرنے کی ہدایت صوبائی وزیرِ تعلیم کی جانب سے کی گئی تھی۔

اہم نکات:

  • جدید حاضری نظام: ملازمین کی حاضری اور چھٹی کی ریکارڈنگ کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کا قیام۔

  • رجسٹریشن مکمل: سسٹم کے اطلاق کے لیے تمام متعلقہ ملازمین کا اندارج مکمل۔

  • عملدرآمد کی تاریخ: 7 ستمبر سے بائیو میٹرک حاضری کا باقاعدہ آغاز۔

  • سرکاری ہدایت: یہ اقدام صوبائی وزیرِ تعلیم  کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اٹھایا گیا ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور (سپيشل رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پشاور…

27 منٹس ago

سکول ایجوکیشن نے ‘ایکسٹریم ہارڈ شپ’ کے تحت اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم

لاہور (سپيشل رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے لیے  "ایکسٹریم ہارڈ شپ" (شدید انسانی/طبی…

55 منٹس ago

کراچی میں 18 گھنٹےلوڈشیڈنگ، سکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں

کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں، 18 گھنٹے…

10 گھنٹے ago

سندھ کی یونیورسٹیاں، وائس چانسلرز کی مدت میں توسیع پر سیاسی اثر و رسوخ کا انکشاف

کراچى (اسپيشل رپورٹر) سندھ کی سرکاری جامعات میں موجودہ وائس چانسلرز کی مدتِ ملازمت میں…

11 گھنٹے ago

پی ٹی آئی احتجاج ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بند، یونیورسٹیاں آن لائن موڈ پر منتقل ہونا شروع

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع احتجاج اور…

11 گھنٹے ago

اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام "نیشنل محسنِ انسانیت ﷺ کوئز مقابلہ” کا انعقاد

 لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور…

12 گھنٹے ago