خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے ہفتے میں صرف دو دن بند کرنے کا اعلان
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)حکومت خیبرپختونخوا نے صوبے بھر کے تمام اسکولوں، جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں کے اوقات کار میں عارضی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن اور آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشنز جاری کر دیے گئے ہیں۔
نئے شیڈول کی تفصیلات: جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اب جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گے۔ حکام کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق ابتدائی طور پر دو ماہ کے لیے ہوگا، جس کا مقصد اوقات کار کو بہتر بنانا اور انتظامی امور کو سہل بنانا ہے۔ آن لائن کلاسز کو ترجیح: اعلامیے میں تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعلیمی تسلسل برقرار رکھنے کے لیے ہائبرڈ اور آن لائن کلاسز کو ترجیح دیں۔
تمام اسکول سربراہان، وائس چانسلرز اور متعلقہ اداروں کے م سربراہان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس نئے فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں۔

