خیبرپختونخوا میں تین ماہ کی گرمائی تعطیلات کا خاتمہ: اسکول کھل گئے، تعلیمی سرگرمیاں بحال
پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) ملک بھر کے دیگر علاقوں کی طرح خیبرپختونخوا کے بالائی و میدانی اضلاع میں موسم گرما کی طویل تعطیلات ختم ہونے کے بعد تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ہیں۔ اسکولوں کے تمام بلاکس میں تین ماہ کے طویل وقفے کے بعد باقاعدہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
تعطیلات کے اختتام پر صوبے بھر کے تمام اسکولوں میں ایک بار پھر رونقیں بحال ہو گئی ہیں۔ صبح کے وقت اسکولوں کے باہر بچوں اور ان کے والدین کا شدید رش دیکھا گیا، جبکہ بالخصوص پرائمری اور مڈل کلاسز کے بچے شدید جوش و خروش کے ساتھ یونیفارم پہنے اور بستہ اٹھائے اسکول پہنچے۔ تعلیمی اداروں میں پہلے روز طلبہ و طالبات کا پرجوش استقبال کیا گیا اور صبح کی اسمبلی میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کو حاضری یقینی بنانے اور پہلے ہی روز سے درس و تدریس کا سلسلہ شروع کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ اساتذہ نے بچوں کی اسکول واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اب کورسز کی بروقت تکمیلی اور آنے والے امتحانات کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
والدین اور شہریوں نے تعلیمی اداروں کی دوبارہ بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ تعلیمی سال کا بقایا حصہ بغیر کسی تعطیل یا رکاوٹ کے کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگا۔
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں نہم اور دہم جماعت کے طلبہ کے…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ملتان اور جنوبی پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب میں سرکاری عمارتوں میں قائم پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) اور پنجاب…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے اپنے انتظامی اور تعلیمی…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) گورنر پنجاب اور چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی)…