لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) لاہور کے 187 سرکاری ہائی اسکول داخلوں کا مقررہ ہدف پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں، جس کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ اسکول سربراہان سے جواب طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی سطح پر چلائی جانے والی خصوصی انرولمنٹ مہم بھی اسکول سربراہان کو مطلوبہ اہداف دلوانے میں بے اثر ثابت ہوئی۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے 187 ہائی اسکولوں کے سربراہان کو حتمی مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ یکم ستمبر سہ پہر 3 بجے تک داخلوں کی کمی کو فوری پورا کیا جائے۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق درج ذیل اسکولوں میں ہدف سے کم داخلے ریکارڈ کیے گئے ہیں:
گورنمنٹ ہائی اسکول وسن پورہ: 232 طالبات کم
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول غازی آباد: 206 طالبات کم
گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول وحدت کالونی: 201 طالبات کم
گورنمنٹ ہائی اسکول مومن پورہ راوی روڈ: 162 طلباء کم
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول محدیہ داتا نگر: 160 طالبات کم
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ساندہ کلاں: 155 طالبات کم
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ٹاؤن شپ: 151 طالبات کم
گورنمنٹ اے پی ایس گرلز ماڈل ٹاؤن: 149 طالبات کم
گورنمنٹ اسکول گلشن راوی: 141 طالبات کم
گورنمنٹ اسکول قلعہ لکشمن سنگھ: 122 طالبات کم
دوسری جانب اسکول سربراہان کا کہنا ہے کہ محض کاغذی اعداد و شمار پورے کرنے کے لیے جعلی یا بوگس داخلے ممکن نہیں، کیونکہ نادرہ کے ڈیٹا بیس سے آن لائن تفتش کے دوران بوگس ریکارڈ فوری طور پر ریجیکٹ کر دیا جاتا ہے۔
تاہم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ مقررہ حتمی مدت میں ہدف پورا نہ کرنے والے سربراہان کے خلاف پیڈا ایکٹ (PEDA Act) کے تحت قانونی و انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کے ذیلی ادارے 'پنجاب ایجوکیشن مینجمنٹ اتھارٹی'…
لاہور (سپیشل رپورٹر) صوبہ پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز آج انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات…
اسلام آباد، (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے…
کوئٹہ (ایجو کیشن رپورٹر) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ایگزیکٹو باڈی کا…
کوہاٹ (ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات…
گوادر (سپیشل رپورٹر) حکومتِ بلوچستان کی تعلیمی پالیسی کے تحت گوادر میں معیاری تعلیم کے…