Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img

Jokowi acknowledges Indonesia’s past human rights violations

These cases are perfectly simple and easy to distinguish. In a free hour, when our power of choice is untrammelled and when nothing prevents...
HomeAdmissionsداخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت دہم کے طلبہ کے لیے اہم اعلان کردیا۔ 

دہم جماعت کے آن لائن سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی، امتحانی فارم 13 فروری تک بغیر لیٹ فیس جمع کرائے جا سکیں گے۔ 

سائنس اور جنرل گروپ کے ریگولر و پرائیویٹ طلبہ کے لیے ایک اور سہولت یہ کی گئی ہے کہ گورنمنٹ اسکول بغیر کسی فیس کے امتحانی فارم جمع کرا سکیں گے۔ 

چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو کی خصوصی ہدایت پر فیصلہ جاری کیا گیا۔ بورڈ حکام کے مطابق اب امتحانی فارم کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔ 16 سے 20 فروری تک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع ہوں گے۔ 23 سے 27 فروری تک 800 روپے لیٹ فیس مقرر کی گئی ہے۔ 2 سے 5 مارچ تک 1200 روپے، 6 سے 11 مارچ تک 1500 روپے لیٹ فیس لی جائے گی۔ اس کے علاوہ 12 سے 17 مارچ تک 1800 روپے جبکہ آخری تاریخ کے بعد 2500 روپے لیٹ فیس مقرر کی گئی ہے