اہم ترین

پشاور یونیورسٹی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی, اساتذہ کا سخت ردِعمل، احتجاج کا انتباہ

پشاور (خبر نگار)  پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا)...

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی...

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ...

پی ایس او ٹو سیکرٹری سکولز پنجاب دورانِ ڈیوٹی انتقال کر گئے

محکمہ سکول ایجوکیشن میں کہرام٫ پی ایس او ٹو سیکرٹری دورانِ ڈیوٹی انتقال کر گئے

​لاہور (سپیشل رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن کے پی ایس او سلطان اچانک دل کا دورہ پڑنے سے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

​تفصیلات کے مطابق:

سلطان روزانہ کی طرح اپنے دفتر میں فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ اچانک انہیں دل کی تکلیف محسوس ہوئی۔ انہیں فوری طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور دفتر میں ہی دم توڑ گئے۔

سلطان کے اچانک انتقال کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، جس سے محکمہ سکول ایجوکیشن کے افسران اور عملے میں شدید غم اور دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ساتھی ملازمین کا کہنا ہے کہ سلطان ایک فرض شناس، ملنسار اور انتہائی نیک انسان تھے، ان کی وفات محکمے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔