spot_img

ذات صلة

جمع

پشاور یونیورسٹی، اے ٹی ایم میں پھنسی خاتون کو ریسکیو اہلکاروں نے باحفاظت نکال لیا

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) پشاور یونیورسٹی میں کافی شاپ کے...

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا تمام 9 تعلیمی بورڈز کے عملے کو ری شفل کرنے کا فیصلہ

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) حکومتِ پنجاب کے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ...

ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا ہزارہ یونیورسٹی کا دورہ

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مانسہرہ (اسپیشل رپورٹر)

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کا اہم دورہ کیا۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے۔

دورے کے دوران ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ریکٹر کو ہزارہ یونیورسٹی کی تاریخ پر مبنی ایک ویڈیو گرافی بھی دکھائی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ:

"پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد، اخوت اور مشترکہ اسلامی اقدار پر استوار ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔”

spot_imgspot_img