اہم ترین

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا پولیس شہداء کے بچوں کیلئے پانچ کروڑ روپے کے وظائف کا اعلان

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور...

 گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن لاہور میں تین روزہ بین العلومی کانفرنس کا آغاز

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن گلبرگ، لاہور...

پنجاب یونیورسٹی،شراب کی بوتلیں برآمد خاتون سمیت تین گرفتار

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کی سیکیورٹی...

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا پولیس شہداء کے بچوں کیلئے پانچ کروڑ روپے کے وظائف کا اعلان

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے خیبر پختونخوا پولیس کے حاضر سروس

افسران و اہلکاروں اور پولیس شہداء کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے پانچ کروڑ روپے کے سکالرشپس مختص کر دیے

ہیں، جن کے تحت اہل امیدواروں کو ٹیوشن فیس میں 90 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی۔ یو ایم ٹی اپنے ڈیجیٹل

لرننگ پلیٹ فارم لائیو ایکس کے ذریعے خیبر پختونخوا پولیس کے ایک ہزار حاضر سروس افسران اور شہداء کے بچوں کو

مفت ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ بھی فراہم کرے گی، تاکہ وہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کر

سکیں۔

صدر یونیورسٹی ابراہیم حسن مراد کی خصوصی دلچسپی اور سرپرستی میں منظور کیا گیا یہ خصوصی تعلیمی

نجی کالجز میں ایم بی بی ایس داخلہ کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری, العلیم کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ

پروگرام پولیس فورس کی فلاح و بہبود اور ان کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے عزم کا عکاس

ہے۔ اس سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس پشاور میں خیبر پختونخوا پولیس اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ

ٹیکنالوجی لاہور کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی

ویلفیئر شیر اکبر خان جبکہ یونیورسٹی کی جانب سے ڈائریکٹر سید بلال اور سینئر ایڈوائزر پروفیسر سجاد قمر نے

معاہدے پر دستخط کیے۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت یونیورسٹی پولیس اہلکاروں اور شہداء کے بچوں کو پوسٹ

گریجویٹ ڈگری پروگرامز میں سکالرشپس فراہم کرے گی۔ اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر پانچ کروڑ روپے

مختص کیے گئے ہیں۔ اسکالرشپس کے تحت اہل امیدواروں کو ٹیوشن فیس میں 90 فیصد رعایت ملے گی۔