اہم ترین

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف...

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر...

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی...

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں...

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا کانووکیشن ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا کانووکیشن ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا

​فیصل آباد (نیوز رپورٹر) یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کی انتظامیہ نے 30 مارچ کو منعقد ہونے والا سالانہ کانووکیشن ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے کے مطابق ملک کی موجودہ صورتحال اور آن لائن تعلیمی منظرنامے کے پیشِ نظر کانووکیشن کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کانووکیشن کی نئی تاریخ کا تعین جلد کر دیا جائے گا جس کا اعلان باقاعدہ طور پر کیا جائے گا۔ اس حوالے سے فارغ التحصیل طلبا اور ان کے والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ

وہ مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ اور متعلقہ دفاتر سے رابطہ رکھیں۔ کانووکیشن کے اچانک ملتوی ہونے سے طلبا میں بے چینی پائی جاتی ہے

تاہم انتظامیہ کا موقف ہے کہ یہ فیصلہ وسیع تر مفاد اور موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔