اہم ترین

میرپور بورڈ، نویں جماعت کے نتائج، 101سرکاری سکولوں کا نتیجہ صفر

آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر...

اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف 6 میں سٹوڈنٹس کونسل کی حلف برداری

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) اسلام آباد ماڈل کالج برائے...

میرپور، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات، داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

مظفرآباد (نمائندہ حصوصی) میرپور تعلیمی بورڈ نے ایف اے...

بلوچستان بورڈ, ایس ایس سی سالانہ امتحانات 2027 کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 9 ستمبر تک توسیع

کوئٹہ (ایجو کیشن رپورٹر) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری...

زرعی یونیورسٹی ملتان، کیڑوں کی بروقت شناخت کے لیے اے آئی پر مبنی سمارٹ ٹریپ سسٹم کی تجویز

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں پھل کی مکھی اور گلابی سنڈی سمیت اہم زرعی کیڑوں کی بروقت

شناخت، مؤثر نگرانی اور قبل از وقت وارننگ کے لیے مصنوعی ذہانت اے آئی پر مبنی سمارٹ ٹریپ سسٹم قائم کرنے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ جدید زراعت میں کیڑوں کے حملے سے قبل پیشگی مانیٹرنگ اور

بروقت فیصلہ سازی وقت کی اہم ضرورت ہے، اور یونیورسٹی نجی و سرکاری اداروں کے تعاون سے اس ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو عملی شکل دینے کے لیے کوشاں ہے۔
اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر عائشہ حکیم نے بتایا کہ اے آئی سمارٹ ٹریپ کے ذریعے کیڑوں کی سرگرمی کا مسلسل ڈیٹا حاصل کیا جا سکے گا

جس سے ممکنہ ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی آسان ہوگی۔ ڈی جی پیسٹ وارننگ پنجاب غلام رسول اور ڈاکٹر نعیم اقبال نے بھی ٹیکنالوجی کے

ذریعے کاشتکاروں کو بروقت معلومات فراہم کرنے اور زرعی مسائل کے حل پر زور دیا۔