Categories: بریکنگ نیوز

سرحد یونیورسٹی ،طلبہ پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے فوجی افسر کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی شروع

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں واقع سرحد یونیورسٹی (اسلام آباد کیمپس) میں فیسوں میں توسیع کے لیے احتجاج کرنے والے طلبہ پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل رینک کے آرمی افسر کے خلاف قانونی اور عسکری کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرحد یونیورسٹی کے طلبہ شعبۂ ایچ آر کی ڈائریکٹر کے رویے اور فیسوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کے سلسلے میں احتجاج کر رہے تھے کہ اس دوران یونیورسٹی کی خاتون ملازم کے شوہر، جو کہ فوج میں لیفٹیننٹ کرنل ہیں، چھڑی کے ساتھ وہاں پہنچے۔ انہوں نے طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد ہاتھا پائی شروع ہو گئی اور ملزم افسر نے ہوائی فائرنگ کر دی۔

واقعے کے بعد اشتعال میں آئے طلبہ نے جی ٹی روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا۔ اسلام آباد پولیس کے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) حمزہ ہمایوں نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے ٹریفک بحال کروائی اور قانونی کارروائی کا یقین دلایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی موجودگی میں قانون ہاتھ میں لینے والے مذکورہ آرمی افسر کو حفاظتی تحویل میں لے کر اعلیٰ عسکری حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت سمری کورٹ مارشل کا ٹرائل شروع ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ دوسری جانب عسکری ذرائع کے مطابق فوج کی اعلیٰ قیادت نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی متعلقہ تھانے میں قانونی درخواست جمع کروا دی ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پشاور یونیورسٹی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی, اساتذہ کا سخت ردِعمل، احتجاج کا انتباہ

پشاور (خبر نگار)  پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) نے جامعہ کی موجودہ مالی و…

10 گھنٹے ago

سکھر تعلیمی بورڈ کے افسر غلام مصطفیٰ پیرزادہ کا مکمل سروس ریکارڈ ریڈار پر، 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل

کراچی (خبر نگار)  محکمۂ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ…

11 گھنٹے ago

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…

15 گھنٹے ago

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…

16 گھنٹے ago

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…

1 دن ago

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…

1 دن ago