Categories: سکولز

کمشنر مالاکنڈکا محکمہ تعلیم میں گھوسٹ ملازمین اور غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

مالاکنڈ (نمائندہ حصوصی) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا نے محکمہ تعلیم اور صحت میں گھوسٹ ملازمین

اور غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا جس کے بعد لوئر دیر کے تعلیمی حکام نے سکول سربراہان

کو عملے کی حاضری کی تصدیق اور غیر مجاز تعیناتیوں اور تبادلوں کی منسوخی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر لوئر دیر مشتاق احمد نے  ضلع کے تمام مردو خواتین پرنسپلز، ڈیپٹی ڈسٹرکٹ

ایجوکیشن افسران اور اسسٹنٹ سب ڈویژنل ایجوکیشن افسران (اے ایس ڈی ای اوز) کو ہدایت کی ہے کہ وہ

ملازمین کی ڈیپلیمنٹ اور نیڈ بیسڈ ٹرانسفر فوری طور پر منسوخ کر دیں۔ حکنامے میں ہدایات پر عمل نہ کرنے والے

 ضلع اورکزئی میں اغواء ہونے والے ہائی سکول کے پرنسپل رہا

سربراہان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے۔ یہ ہدایات کمشنر مالاکنڈ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس

کے بعد جاری کی گئیں، جس میں ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران، میڈیکل

سپرنٹنڈنٹس، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور تعلیمی مانیٹرنگ کے سربراہان نے شرکت کی۔ کمشنر نے کہا کہ صوبائی

حکومت کے بجٹ کا تقریباً 70 فیصد حصہ تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خرچ ہوتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ

عوامی وسائل کے ثمرات شہریوں تک پہنچانے کے لیے روایتی طریقہ کار کے بجائے نتائج پر مبنی حکمت عملی اپنائی

جائے۔ انہوں نے اساتذہ کی غیر حاضری اور گھوسٹ ملازمین کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے اسکول

پرنسپلز کو اساتذہ کی روزانہ حاضری یقینی بنانے کا ذاتی طور پر ذمہ دار قرار دیا۔ کسی غیر حاضر استاد کے خلاف

کارروائی نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ اے ایس ڈی ای آر اوپرنسپل کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کرنے کا پابند

ہوگا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

خانیوال،پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلے

خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلےسائیکلنگ بچوں کی جسمانی صحت،…

2 گھنٹے ago

گرلز اسکول تربت کی طالبات کا ریڈیو پاکستان کا دورہ

تربت (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت کی طالبات نے ریڈیو پاکستان تربت…

2 گھنٹے ago

بیوٹمز سکول آف لاء میں موٹ کورٹ کا آغاز، قانونی تعلیم کا معیار بہتر بنانا ضروری ہے، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

کوئٹہ (نمائندہ حصوصی) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز نے اپنے سکول…

2 گھنٹے ago

ڈیرہ اسماعیل خان, تعلیمی اداروں میں عملے کی عارضی ایڈجسٹمنٹ منسوخ

ڈیرہ اسماعیل خان (نمایندہ اردہ تعلیم ڈاٹ کام) تعلیمی اداروں میں تدریسی و غیر تدریسی…

3 گھنٹے ago

پنجاب، تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان کے لیے رول نمبر سلپس جاری کر دیں

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان…

3 گھنٹے ago

ڈاکٹر ثمرین مشتاق نشتر یونیورسٹی میں پروفیسر آف ریڈیالوجی تعینات

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال ملتان میں شعبہ ریڈیالوجی میں ڈاکٹر سمرین…

4 گھنٹے ago