Categories: بریکنگ نیوز

سرکاری سکولوں میں تعلیم کے ساتھ سبزیوں کی کاشت لازمی قرار، محکمہ تعلیم کی سخت ہدایات

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)صوبائی محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ زراعت اور کچن گارڈننگ کو فروغ دینے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تمام سرکاری اسکولوں میں موسمی سبزیوں کی کاشت لازمی قرار دے دی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام اسکول سربراہان کو سخت احکامات پر مبنی مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے جاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اپنے اپنے اداروں میں موسمی سبزیوں کی کاشت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ سبزیوں کی بہتر نگہداشت، دیکھ بھال اور آبپاشی کے نظام کو سنبھالنے کے لیے اسکول کے اندر ایک ذمہ دار شخص کو نامزد کرنے کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ جن اسکولوں میں گزشتہ روزمرہ میں سبزیوں کی کاشت کے نتائج تسلی بخش نہیں رہے یا پیداوار مناسب نہیں ہوئی، وہاں نئے سرے سے کاشت کاری کی جائے اور پودوں کو بروقت پانی دینے کا باقاعدہ اہتمام کیا جائے۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اسکول انتظامیہ کو روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں کی نگہداشت اور ان کی افزائش کی تازہ ترین تصاویر متعلقہ حکام کو ارسال کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے خبردار کیا ہے کہ تمام اسکولوں کے سربراہان ان ہدایات پر بلا تاخیر اور سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں، اور اس معاملے میں کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پیما کے 4300 لائسنسی سکول دو ماہ کے معاوضوں سے محروم، 20 ہزار اساتذہ اور 6 لاکھ طلباء شدید متاثر

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کے ذیلی ادارے 'پنجاب ایجوکیشن مینجمنٹ اتھارٹی'…

45 منٹس ago

پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز آج انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کریں گے، حتمی نتائج کل جاری ہوں گے

لاہور (سپیشل رپورٹر) صوبہ پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز آج انٹرمیڈیٹ  کے سالانہ امتحانات…

1 گھنٹہ ago

اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ

    اسلام آباد،  (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے…

11 گھنٹے ago

بلوچستان بورڈ کا اجلاس ,تعلیمی دستاویزات اور نمبروں میں مبینہ ردوبدل کی انکوائریوں کا جائزہ

کوئٹہ (ایجو کیشن رپورٹر) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ایگزیکٹو باڈی کا…

11 گھنٹے ago

کوہاٹ بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، ہدیہ طارق نے 1142 نمبرز کے ساتھ ٹاپ کر لیا

کوہاٹ (ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات…

12 گھنٹے ago

گوادر، اساتذہ کی 16 روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز، انگریزی، اردو اور ریاضی کے جدید تدریسی طریقوں پر تربیت جاری

گوادر (سپیشل رپورٹر) حکومتِ بلوچستان کی تعلیمی پالیسی کے تحت گوادر میں معیاری تعلیم کے…

12 گھنٹے ago