کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے ڈگری ہولڈرز کے لیے
انٹرن شپ پروگرام نومبر سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ورک فار سندھ پلیٹ فارم کے ذریعے
نوجوانوں کو عملی تجربہ حاصل کرنے اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں بہتر بنانے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
تعلیمی اداروں میں میرٹ اور شفافیت اولین ترجیح ہے، گورنر پنجاب
ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ان کی
صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔