لاہور/اسلام آباد (ویب ڈیسک)
محکمہ تعلیم نے ایک انقلابی تعلیمی اصلاحات کے تحت پرائمری سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کو باقاعدہ ایک لازمی مضمون کے طور پر شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ ملک کی تعلیمی تاریخ میں یہ منفرد اور جدید ترین اقدام پہلی بار اٹھایا جا رہا ہے، جس کا مقصد نجی و سرکاری اسکولوں کے ڈھانچے کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق، آئندہ تعلیمی سیشن 2027-28 سے جماعت اول تا پنجم (کلاس 1 سے 5) کے نصاب میں اے آئی کو بطور لازمی سبجیکٹ شامل کیا جا رہا ہے۔ اس نئے تعلیمی فارمیٹ کے تحت روزانہ کے ٹائم ٹیبل میں اے آئی کے مضمون کے لیے باقاعدہ ایک الگ پیریڈ مختص کیا جائے گا، جس طرح ریاضی، سائنس اور دیگر بنیادی مضامین کے لیے کیا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک معلوماتی یا غیر نصابی سرگرمی نہیں ہوگی، بلکہ نئے امتحانی نظام کے تحت طلبہ کو اے آئی کا سالانہ پیپر بھی باقی تمام لازمی مضامین کی طرح باقاعدہ پاس کرنا ہوگا، بصورتِ دیگر اگلی کلاس میں ترقی ممکن نہیں ہوگی۔
تعلیمی حکام اور پالیسی سازوں کا کہنا ہے کہ اس تاریخی اقدام کے دور رس نتائج حاصل ہوں گے:
محکمہ تعلیم نے مزید بتایا ہے کہ اس تاریخی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اے آئی نصاب کی ابتدائی منظوری آج "پیکٹا بورڈ آف گورنرز کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ بورڈ کی حتمی منظوری کے بعد اساتذہ کی تربیت (Teacher Training) اور کتابوں کی طباعت کا کام ترجیحی بنیادوں پر شروع کر دیا جائے گا۔
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…