سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا صوبہ بھر میں 30 ہزار سے زائد خالی نان ٹیچنگ آسامیاں مستقل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا رائٹ سائزنگ کے تحت بڑا فیصلہ؛ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں لاہور کی 1,207 سمیت صوبہ بھر میں 30 ہزار سے زائد خالی نان ٹیچنگ آسامیاں مستقل طور پر ختم کرنے کا عمل شروع

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)

پنجاب حکومت نے صوبے میں جاری معاشی اصلاحات اور رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر خالی پڑی نان ٹیچنگ آسامیوں کو مستقل طور پر ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں ہزاروں آسامیاں ختم کی جا رہی ہیں۔ رائٹ سائزنگ کے اس پہلے مرحلے میں صرف صوبائی دارالحکومت لاہور کے سرکاری اسکولوں میں نان ٹیچنگ عملے کی 1,207 خالی آسامیاں فوری طور پر ختم کر دی گئی ہیں، جبکہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں مجموعی طور پر 30 ہزار 391 خالی پوسٹیں ختم کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس کے بعد یہ آسامیاں مستقل طور پر بجٹ سے نکال دی جائیں گی۔

حکومتی فیصلے کے تحت جن نان ٹیچنگ آسامیوں کو یکسر ختم کیا جا رہا ہے، ان میں جونیئر کلرک، سینئر کلرک، اسٹینوگرافر، اسسٹنٹ، اکاؤنٹنٹ، کمپیوٹر آپریٹر، آڈیٹر، سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، لیب اسسٹنٹ، لیب انچارج، لیب اٹینڈنٹ، لائبریرین، اسسٹنٹ لائبریرین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن، چوکیدار، نائب قاصد، بیلدار، مالی، ڈرائیور اور سویپر کے عہدے شامل ہیں۔ اس بڑے انتظامی فیصلے پر اپنا موقف دیتے ہوئے

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں طویل عرصے سے خالی پڑی ان آسامیوں کے خاتمے کا مقصد رائٹ سائزنگ پالیسی کو نافذ کرنا ہے، جس سے سرکاری اخراجات اور صوبے پر موجود مالی بوجھ میں نمایاں کمی آئے گی۔ دوسری جانب، تعلیمی حلقوں، اساتذہ تنظیموں اور ہیڈ ماسٹرز نے اس فیصلے پر شدید تشویش اور خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں پہلے ہی نان ٹیچنگ عملے کی شدید کمی ہے؛

ایسے میں اتنی بڑی تعداد میں آسامیاں ختم کرنے سے اسکولوں کے روزمرہ کے انتظامی، مالیاتی اور دفتری امور بری طرح مفلوج ہو کر رہ جائیں گے، جس کا براہِ راست اثر تدریسی ماحول پر بھی پڑے گا۔ تعلیمی حلقوں نے حکومت سے اس فیصلے پر فوری نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

وی سی پنجاب یونیورسٹی اور ملازمین ایسوسی ایشن کے درمیان اہم ملاقات، رکی ہوئی مراعات اور مسائل کے حل پر پیشرفت

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…

7 گھنٹے ago

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…

7 گھنٹے ago

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…

7 گھنٹے ago

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…

8 گھنٹے ago

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…

8 گھنٹے ago

پنجاب کے تعلیمی اداروں کو 48 گھنٹوں میں بنیادی سہولیات اور طلباء کی تصدیق کا حکم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…

8 گھنٹے ago