لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)
صوبائی دارالحکومت لاہور میں محکمہ تعلیم کی ہدایات اور رجسٹریشن قوانین کو ہوا میں اڑانے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف مہم مزید تیز کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے رجسٹریشن نہ کروانے والے مزید 213 نجی اسکولوں کو فوری طور پر سیل کرنے کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ کارروائی کے لیے سمری ارسال کر دی ہے۔
ایجوکیشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق، غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کے خلاف جاری اس حالیہ کریک ڈاؤن میں اس سے قبل بھی 30 نجی اسکولوں کو قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کیا جا چکا ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ سرکاری احکامات اور ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے دیگر تمام تعلیمی اداروں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور طارق محمود کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شہر بھر میں 744 اسکولوں کو اپنی رجسٹریشن کا عمل ہر صورت مکمل کروانے کے لیے پہلے ہی حتمی (لاسٹ) وارننگ جاری کی جا چکی ہے۔ رجسٹریشن کی منسوخی یا سیل کرنے کی کارروائی کے لیے جن اسکولوں کے نام اب تک سامنے آئے ہیں، ان میں:
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے وضع کردہ رجسٹریشن قوانین پر من و عن عملدرآمد کرنا ہر نجی ادارے کے لیے قانونی طور پر لازمی ہے۔ بچوں کے مستقبل اور تعلیمی معیار کے نام پر کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے تمام اسکولوں کے خلاف قانونی ایکشن سختی سے جاری رہے گا۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) جنوبی کوریا کے وزیرِ تعلیم چوئی کیو جن نے قومی…
بہاولپور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صادق پبلک سکول کے…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے میں بطور…
بہاولپور (ایجوکیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور کے زیر اہتمام آن سکرین…
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ضیاء الدین یونیورسٹی کراچی کا پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن انٹری…
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کانووکیشن 2026 میں 17 سو طلبہ وطالبات کو ڈگریاں دی گئیں…