سکھر تعلیمی بورڈ کے افسر غلام مصطفیٰ پیرزادہ کا مکمل سروس ریکارڈ ریڈار پر، 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل

کراچی (خبر نگار)  محکمۂ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے افسر غلام مصطفیٰ پیرزادہ کی ابتدائی تقرری سے لے کر اب تک کی تمام ترقیوں، تعیناتیوں اور مکمل سروس ریکارڈ کی چھان بین کے لیے 3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اور کنٹرولنگ اتھارٹی کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر کی سربراہی (کنوینر) میں کام کرے گی۔ دیگر ارکان میں محکمۂ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے ایڈیشنل سیکریٹری (اسٹیوٹا) اور اروڑ یونیورسٹی سکھر کے رجسٹرار شامل ہیں۔

کمیٹی غلام مصطفیٰ پیرزادہ کی ملازمت کے آغاز سے لے کر موجودہ عہدے تک کی ترقیوں، تعیناتیوں کے قانونی جواز اور اہلیت کے طریقۂ کار کی جانچ کرے گی۔ نوٹیفکیشن کے تحت کمیٹی کو 30 روز کے اندر اپنی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ اور سفارشات صوبائی وزیر کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سکھر تعلیمی بورڈ کے چیئرمین اور سیکریٹری سمیت تمام متعلقہ حکام کو انکوائری کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون اور بلا تاخیر ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…

5 گھنٹے ago

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…

5 گھنٹے ago

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…

23 گھنٹے ago

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…

24 گھنٹے ago

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…

24 گھنٹے ago

سندھ اسمبلی کا تاریخی فیصلہ، کراچی کو ’فاطمیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی‘ کا تحفہ، بل متفقہ طور پر منظور

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک نیا اور اہم باب رقم…

1 دن ago