پشاور (خبر نگار) پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) نے جامعہ کی موجودہ مالی و انتظامی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی تیزی سے شدید بحران کی جانب بڑھ رہی ہے اور اساتذہ کو تاحال ان کی تنخواہیں نہیں دی گئیں۔
پیوٹا نے واضح کیا کہ تنخواہ اساتذہ کا بنیادی حق ہے، کوئی احسان نہیں،
لہٰذا تمام واجب الادا رقم فوری ادا کی جائے۔ تنظیم نے خزانچی کو مالی امور میں ناکام قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تنخواہوں میں تاخیر انتظامی نااہلی اور عدمِ جوابدہی کی واضح دلیل ہے۔ پیوٹا کے مطابق انتظامیہ تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے اور نئے طلبہ کی دیکھ بھال کے بجائے مزید مسائل پیدا کر رہی ہے۔
تنظیم نے خبردار کیا کہ اگر بحران کو ناقابلِ واپسی حد تک پہنچنے سے پہلے حل نہ کیا گیا تو اساتذہ اپنے حقوق اور جامعہ کی بقا کے لیے تمام قانونی اور جمہوری راستے اپنائیں گے۔
کراچی (خبر نگار) محکمۂ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…
کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…
ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…
پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…