بریکنگ نیوز

سی ایس ایس امتحان 2025 کےنتائج کا اعلان, کامیابی کی شرح صرف 2.67 فیصد رہی،خواتین مردوں سے بازی لے گیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان 2025 کے حتمی نتائج جاری کر دیے ہیں۔ نتائج کے مطابق اس سال بھی کامیابی کا تناسب انتہائی کم رہا اور مجموعی طور پر صرف 2.67 فیصد امیدوار ہی منزل مقصود تک پہنچنے میں کامیاب ہو سکے۔

نتائج کے اہم اعداد و شمار

  • شرکاء کی تعداد: 12,792 امیدواروں نے تحریری امتحان میں شرکت کی۔
  • تحریری امتحان میں کامیابی: صرف 355 امیدوار تحریری امتحان پاس کر سکے۔
  • حتمی تقرریاں: ایف پی ایس سی کی جانب سے 170 امیدواروں کی مختلف گروپس میں تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔
  • صنفی تناسب: کامیاب ہونے والوں میں 84 مرد اور 86 خواتین شامل ہیں۔

نمایاں پوزیشن ہولڈرز

امتحان میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والے امیدوار درج ذیل ہیں:

  1. اسد رفیق (پہلی پوزیشن)
  2. محمد محسن (دوسری پوزیشن)
  3. طارق حفیظ (تیسری پوزیشن)

گروپس کی تقسیم اور علاقائی تناسب

  • ایلوکیشن: ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز کی اکثریت کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) اور پولیس سروس (PSP) الاٹ کی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹاپ 30 میں شامل کوئی بھی امیدوار فارن سروس میں جگہ نہیں بنا سکا۔
  • علاقائی نمائندگی: ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز میں پنجاب کا پلڑا بھاری رہا جہاں سے 23 امیدوار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان سے 3، جبکہ سندھ اور خیبر پختونخوا سے 2، 2 امیدوار ٹاپ 30 کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

گلوبل آئی ٹی سرٹیفکیشنز کے حصول کیلئے پی آئی ٹی بی کے  پورٹل پر ساڑھے 22 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتوں سے آراستہ کرنا اور عالمی سطح پر…

41 منٹس ago

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں پاگل کتے کے کاٹنے سے زخمی طالب علم سفیان عباسی جاں بحق

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں مبینہ طور پر…

9 گھنٹے ago

تاخیر سے کیوں آئےہو،قاری کا12سالہ طالب علم پر ڈنڈوں سے تشدد

لاہور(کرائم رپورٹر) مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری نے 12 سالہ طالبعلم کو ڈنڈوں…

20 گھنٹے ago

ایچی سن کالج لاہور کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کر دی گی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب حکومت نے ایچی سن کالج کے 24 رکنی بورڈ آف گورنرز کی…

23 گھنٹے ago

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا نام تبدیل کرکے ’کنگ سلمان یونیورسٹی فار نیشنل ڈیفنس‘ رکھنے کی منظوری

لاہور(ویب ڈیسک ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا…

2 دن ago

اوورسیز پاکستانی کا 5 لاکھ کمپیوٹر ٹیبلٹ پاکستانی طلبہ کو عطیہ کرنے کا اعلان

ٹوکیو ( مانیٹرنگ ڈیسک )جاپان میں مقیم معروف سماجی و کاروباری شخصیت راشد منہاس نے…

3 دن ago