Categories: بریکنگ نیوز

سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم، پنجاب کے طلبہ کو سوا لاکھ ای بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ، ڈاؤن پیمنٹ بھی معاف

لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے نوجوانوں اور طلبہ کے لیے ’ای بائیک سکیم‘ کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے سوا لاکھ سے زائد الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے طلبہ سے ڈاؤن پیمنٹ وصول کرنے سے سختی سے روک دیا ہے اور ماہانہ قسط کے علاوہ تمام اضافی واجبات، انشورنس اور سود (انٹرسٹ) کی رقم پنجاب حکومت کی جانب سے خود ادا کرنے کی منظوری دی ہے۔

اجلاس کے دوران سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر بلوچ نے سکیم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ طلبہ کے لیے آسان ماہانہ قسط تقریباً 3 ہزار روپے مقرر کی جائے، جبکہ اہل امیدواروں کو 6 ہفتوں کے اندر بائیک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے اسی ہفتے ای بائیک پورٹل کھولنے کا بھی حکم دیا ہے۔

سکیم کی اہم خصوصیات اور سہولیات

  • دائرہ کار میں وسعت: طلبہ کے ساتھ ساتھ اب گورنمنٹ ملازمین، مختلف ڈیپارٹمنٹس اور ڈیلیوری بوائز بھی اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

  • مفت حفاظتی سامان: ہر ای بائیک کے ساتھ طلبہ کو ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔

  • جدید بیٹری: تمام بائیکس میں جدید اور معیاری لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری نصب ہوگی۔

  • مفت ڈرائیونگ ٹریننگ: خواہش مند طلبہ کی رہنمائی اور حفاظت کے لیے 2 روزہ ڈرائیونگ ٹریننگ بھی مفت کرائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اس سکیم کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو روزمرہ نقل و حمل میں آسان اور ماحول دوست سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ ان پر مالی بوجھ کم سے کم پڑے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

شانگلہ میں تکنیکی کالج کا اضافی حصہ یونیورسٹی کو دینے کی تجویز مسترد، عوام میں تشویش

شانگلہ (نامہ نگار) شانگلہ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کا اضافی حصہ یونیورسٹی کے حوالے کرنے…

2 گھنٹے ago

لاہور سمیت پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) صوبہ پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو…

2 گھنٹے ago

آزاد جموں و کشمیر بورڈ، انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، محمد ابراہیم نے 1140 نمبرز کے ساتھ میدان مار لیا

میرپور (ایجو کیشن رپورٹر) آزاد جموں و کشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے…

13 گھنٹے ago

زرعی یونیورسٹی پشاور کے 113 اساتذہ اور افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقیاں منظور

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور کی سنڈیکیٹ نے قواعد و ضوابط اور سنیارٹی ہارڈشپ کے…

18 گھنٹے ago

صوبے بھر میں انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان , حتمی نتائج اور تقسیمِ انعامات کی تقاریب آج ہوں گی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبہ پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ (ایف اے، ایف…

18 گھنٹے ago

لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، مبشرہ اور سید محمد محی الدین 1158 نمبرز کے ساتھ باہم ٹاپر قرار

لاہور (ایجو کیشن رپرٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور نے انٹرمیڈیٹ سالانہ…

19 گھنٹے ago