Categories: تازہ ترین

خیبر پختونخوا کے دینی مدارس میں لائبریریوں کے قیام کا منصوبہ، 210 مدارس کو کتب اور فرنیچر کی فراہمی مکمل

پشاور ( سپیشل رپورٹر)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے دینی مدارس کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے اور طلبہ میں تحقیق و مطالعے کے فروغ کے لیے لائبریریوں کے قیام کے ایک اہم منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ منصوبے کے تحت صوبے کے 210 رجسٹرڈ مدارس کو نصابی کتب اور لائبریری فرنیچر کی فراہمی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران صوبے کے 140 بندوبستی اور 70 ضم شدہ (سابقہ فاٹا) اضلاع کے مدارس میں تعلیمی مواد اور فرنیچر تقسیم کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر اوقاف محمد عدنان قادری، سیکرٹری اوقاف عطاء الرحمن اور سربراہ متحدہ علماء بورڈ مولانا احسان الحق نے خصوصاً شرکت کی۔

تقسیم کردہ تعلیمی مواد اور فرنیچر کی تفصیلات

  • 11 ہزار 760 نصابی کتب: تمام 210 مدارس کو مختلف تعلیمی درجات (درجہ اولیٰ، ثانیہ، ثالثہ، رابعہ، خامسہ، سادسہ، موقوف علیہ اور دورہ حدیث) کے لیے کتب کے 7، 7 مکمل سیٹس فراہم کیے گئے ہیں۔

  • 2 ہزار 940 فرنیچر آئٹمز: تحقیق اور مطالعے کے بہترین ماحول کے لیے ہر مدرسے کو 2 بک شیلف، 2 لائبریری ٹیبلز اور 10 کرسیاں دی گئی ہیں، جس میں مجموعی طور پر 420 بک شیلف، 420 لائبریری ٹیبلز اور 2 ہزار 100 کرسیاں شامل ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر محمد عدنان قادری نے کہا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد مدارس کے طلبہ کو نصابی کتب تک آسان رسائی اور جدید تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دینی مدارس میں معیاری لائبریریوں کے قیام سے طلبہ کی علمی، فکری اور تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں بڑی مدد ملے گی

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

شانگلہ میں تکنیکی کالج کا اضافی حصہ یونیورسٹی کو دینے کی تجویز مسترد، عوام میں تشویش

شانگلہ (نامہ نگار) شانگلہ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کا اضافی حصہ یونیورسٹی کے حوالے کرنے…

2 گھنٹے ago

لاہور سمیت پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) صوبہ پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو…

3 گھنٹے ago

آزاد جموں و کشمیر بورڈ، انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، محمد ابراہیم نے 1140 نمبرز کے ساتھ میدان مار لیا

میرپور (ایجو کیشن رپورٹر) آزاد جموں و کشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے…

14 گھنٹے ago

زرعی یونیورسٹی پشاور کے 113 اساتذہ اور افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقیاں منظور

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور کی سنڈیکیٹ نے قواعد و ضوابط اور سنیارٹی ہارڈشپ کے…

18 گھنٹے ago

صوبے بھر میں انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان , حتمی نتائج اور تقسیمِ انعامات کی تقاریب آج ہوں گی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبہ پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ (ایف اے، ایف…

19 گھنٹے ago

لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، مبشرہ اور سید محمد محی الدین 1158 نمبرز کے ساتھ باہم ٹاپر قرار

لاہور (ایجو کیشن رپرٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور نے انٹرمیڈیٹ سالانہ…

19 گھنٹے ago