Categories: Uncategorized

شراب پی کر جھگڑا،ویڈیو وائرل ہونے پرپرو وائس چانسلر معطل

متنازع ویڈیوز کا معاملہ، پرو وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی دادو کیمپس معطل
دادو/کراچی (نمائندہ خصوصی) حکومتِ سندھ نے سندھ یونیورسٹی کے دادو کیمپس میں تعینات پرو وائس چانسلر اور فوکل پرسن پروفیسر اظہر شاہ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مبینہ متنازع ویڈیوز کے باعث عہدے سے معطل کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈز محمد اسماعیل راہو کی ہدایت پر معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے معاملے کی جانچ پڑتال کے لیے اعلیٰ سطح کی تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

محکمہ جامعات و بورڈز کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز، جن میں مبینہ طور پر پروفیسر اظہر شاہ موجود ہیں، یونیورسٹی جیسے مقدس تعلیمی ادارے کی ساکھ اور وقار کو شدید متاثر کرنے کا باعث بنی ہیں۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ڈسپلن اور اخلاقی اقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب معطل پرو وائس چانسلر پروفیسر اظہر شاہ نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان ویڈیوز کو جعلی قرار دیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ سٹوڈنٹس ویک اور الوداعی تقریبات کی ویڈیوز کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے ویڈیوز میں رد و بدل کر کے انہیں بدنام کرنے کی سازش کی گئی ہے۔ ان کے بقول، اصل تنازع اساتذہ کی حاضری کے نظام کو بہتر بنانے پر پیدا ہوا، جس کے بعد ان کے خلاف مہم شروع کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند روز سے زیرِ گردش دو مختلف ویڈیوز میں سے ایک میں مبینہ طور پر پروفیسر کو اساتذہ کی ڈیوٹی کے معاملے پر الجھتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ طلبہ کے جھرمٹ میں گاڑی میں سوار ہوتے وقت لڑکھڑاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی ان ویڈیوز کی تکنیکی حقیقت اور اصل حقائق کا تعین کرے گی جس کی رپورٹ کی روشنی میں حتمی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

تعلیمی سرگرمیاں بحال، ڈی سی لاہور کا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شاہراہ ایوانِ تجارت کا دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی موسم گرما کی…

1 hour ago

پشاور یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ ڈگری ہولڈرز کے لیے بی ایس 5th سمسٹر اور بی ایڈ کے داخلے جاری

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) پشاور یونیورسٹی میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (ADA /…

1 hour ago

چھٹیوں کے بعد پنجاب بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا طلباء کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر میں تعطیلات کے بعد تعلیمی سلسلہ معمول کے مطابق بحال…

2 hours ago

غازی یونیورسٹی میں ہفتہ رحمۃ اللعالمینؐ کا آغاز، حسنِ قرأت و نعت کے مقابلے

غازی یونیورسٹی میں ہفتہ رحمۃ اللعالمینؐ کا آغاز، حسنِ قرأت و نعت کے مقابلے طلباء…

2 hours ago

معروف شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم اصغر اسد جعفری 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لاہور (سپیشل رپورٹر) معروف شاعر، ادیب اور نامور ماہرِ تعلیم اصغر اسد جعفری طویل علالت کے…

21 hours ago

میرپور خاص، محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیاں، صوبائی وزیر تعلیم کا نوٹس، 4 رکنی انکوائری کمیٹی قائم

میرپور خاص: محکمہ تعلیم میں گریڈ 16 کی جعلی بھرتیوں کا ڈراپ سین، صوبائی وزیر…

22 hours ago