اہم ترین

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر...

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین...

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر...

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور...

طالب علم کی قابل اعتراض ویڈیو وائرل کرنے والے تین ملزمان گرفتار

سوات (ایجو کیشن رپورٹر) سوشل میڈیا پر طالب علم کی قابلِ اعتراض ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ سیدو شریف پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اسکول کے طلباء کی جانب سے اپنے ہی اسکول فیلو کی قابلِ اعتراض ویڈیو زیرِ گردش تھی۔ پوسٹ کا ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سیدو شریف ضیاء الرحمن کو کارروائی کا حکم دیا۔

جعلی ڈگری، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اعلیٰ نیب افسر کے خلاف مقدمہ 

ایس ایچ او نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تینوں ملزمان عبداللہ ولد یعقوب، صابر ولد اقبال حسین اور محمد بلاول ولد فرمان ساکنان آخون بابا کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے اپنے ہی اسکول کے جماعت نہم کے طالب علم کو پارٹی کے بہانے حجرے میں لے جا کر اس کے ساتھ بدفعلی کی، اس کی برہنہ ویڈیو ریکارڈ کی اور کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔