اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ (بسر) کا 79واں اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں مجموعی طور پر 32 پی ایچ ڈی اسکالرز کے تحقیقی خاکے (سائناپسز) اور 82 ایم ایس / ایم فل اسکالرز کے ریسرچ ٹاپکس منظوری کے لیے پیش کیے گئے۔
دو روزہ اجلاس کے پہلے دن فیکلٹی آف عربی و علوم اسلامیہ کے 15 پی ایچ ڈی سائناپسز اور 13 ایم ایس / ایم فل ریسرچ ٹاپکس جبکہ فیکلٹی آف سائنسز کا 1 پی ایچ ڈی سائناپسز اور 3 ایم ایس / ایم فل ریسرچ ٹاپکس زیر غور آئے۔ شرکاء نے تحقیقی کام کے معیار، علمی گہرائی اور تنقیدی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اسکالرز کی تحقیقی کاوشوں کی تعریف کی۔
پنجاب میں مزید 6 ہزار 460 سرکاری سکول ٹھیکے پر دینے کے چوتھے مرحلے کا آغاز
اجلاس میں یونیورسٹی کے مختلف ڈینز، سینئر پروفیسرز، فیکلٹی ممبران اور ملک کی مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے ممتاز بیرونی ماہرین نے شرکت کی جبکہ اجلاس کا ایجنڈا ڈائریکٹر بسر، پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال للہ نے پیش کیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے اسکالرز پر زور دیا کہ وہ اپنی تحقیق میں جدت، قومی سماجی و معاشی ترقی اور بین الاقوامی تحقیقی معیارات کو مدنظر رکھیں تاکہ تحقیق کے مثبت اثرات معاشرے تک مؤثر انداز میں منتقل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تحقیق اور بروقت تکمیل ہی اعلیٰ تعلیم کے معیار کو مزید مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے
۔اجلاس کے دوسرے روز فیکلٹی آف ایجوکیشن کے 2 پی ایچ ڈی اور 39 ایم ایس / ایم فل جبکہ فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے 14 پی ایچ ڈی اور 27 ایم ایس / ایم فل ریسرچ ٹاپکس منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
A handful of small utilities cover the boring half of desktop work: archives, PDFs, quick…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے سرکاری تعلیمی اداروں کی نجی…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی فرائض سرانجام…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں سکول ٹیچر انٹرنز کی خالی…
پشاور (نیوز ڈیسک) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے…
لاہور(سپیشل رپورٹر) سیشن عدالت اوکاڑہ میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی خاتون استاد کو ہراساں کرنے…