STI,s
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں سکول ٹیچر انٹرنز کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے انٹرویوز کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرویوز کا سلسلہ 28 اور 29 اکتوبر تک جاری رہا، جبکہ پروسیس مکمل ہونے کے بعد کامیاب امیدواروں کو 1 نومبر سے جوائننگ لیٹرز جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ایس ٹی آئیز کی بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے۔ امیدواروں کے حتمی انتخاب کے لیے یونین کونسل سے متعلقہ معیار کے علاوہ اعلیٰ تعلیمی قابلیت یعنی پی ایچ ڈی، ایم فل، ایم ایڈ اور بی ایڈ کی ڈگریوں کے لیے الگ الگ نمبر مختص کیے گئے ہیں۔
چیئرمین ایچ ای سی کی گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات،کےپی کے جامعات کے مسائل پر تفصیلی گفتگو
ماہانہ تنخواہ کا شیڈول
محکمہ سکول ایجوکیشن کے تحت کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کو سکول کی سطح کے لحاظ سے درج ذیل ماہانہ تنخواہیں دی جائیں گی:
پرائمری سکول ٹیچرز: 35 ہزار روپے
مڈل سکول ٹیچرز: 38 ہزار روپے
ہائی اور ہائر سیکنڈری سکول ٹیچرز: 45 ہزار روپے
محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام نے اعادہ کیا ہے کہ تمام تر بھرتیاں مقررہ معیار، شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر انجام دی جا رہی ہیں تاکہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو جلد از جلد پورا کیا جا سکے۔
A handful of small utilities cover the boring half of desktop work: archives, PDFs, quick…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے سرکاری تعلیمی اداروں کی نجی…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی فرائض سرانجام…
پشاور (نیوز ڈیسک) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے…
لاہور(سپیشل رپورٹر) سیشن عدالت اوکاڑہ میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی خاتون استاد کو ہراساں کرنے…
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر و قائم مقام ریکٹر…