لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے سرکاری تعلیمی اداروں کی نجی شعبے کو منتقلی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے چوتھے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس مرحلے کے تحت پنجاب بھر کے مزید 6 ہزار 460 سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر دیا جائے گا، جبکہ تاریخ میں پہلی بار 600 ہائی سکولوں کو بھی اس منصوبے میں شامل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چوتھے مرحلے میں 5 ہزار 860 پرائمری اور مڈل سکولوں کے ساتھ ساتھ 600 ہائی سکول بھی شامل ہوں گے۔ حکام کی جانب سے ہائی سکولوں کو اس پروگرام میں شامل کرنے کی بنیادی وجہ ان اداروں میں ناقص انفراسٹرکچر اور طلبہ کے داخلوں میں مسلسل کمی بتائی جا رہی ہے۔
چیئرمین ایچ ای سی کی گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات،کےپی کے جامعات کے مسائل پر تفصیلی گفتگو
سرکاری سکولوں کی تعداد میں نمایاں کمی
پہلے تین مراحل: منصوبے کے ابتدائی تین مراحل میں صوبے کے 13 ہزار 600 سرکاری سکول پہلے ہی نجی شعبے (آؤٹ سورس) کے حوالے کیے جا چکے ہیں۔
چوتھے مرحلے کی مکمل منظوری اور عملدرآمد کے بعد پنجاب میں محکمہ تعلیم کے زیرِ انتظام براہِ راست چلنے والے سرکاری سکولوں کی مجموعی تعداد 38 ہزار سے گھٹ کر تقریباً ساڑھے 31 ہزار رہ جائے گی۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سکولوں کے انتظامی امور، انفراسٹرکچر کی صورتحال اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔
A handful of small utilities cover the boring half of desktop work: archives, PDFs, quick…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی فرائض سرانجام…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں سکول ٹیچر انٹرنز کی خالی…
پشاور (نیوز ڈیسک) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے…
لاہور(سپیشل رپورٹر) سیشن عدالت اوکاڑہ میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی خاتون استاد کو ہراساں کرنے…
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر و قائم مقام ریکٹر…