Categories: تازہ ترین

علامہ اقبال میڈیکل کالج ،طالب علم کی موت پر انکوائری رپورٹ مسترد، طلبہ کا احتجاج

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال میڈیکل کالج  لاہور کے طلبہ نے کالج کے سوئمنگ پول میں طالب علم عبداللہ مظہر کی المناک موت سے متعلق انکوائری رپورٹ کے خلاف پرنسپل آفس کے باہر احتجاج کیا ہے۔

طلبہ نے انکوائری کے نتائج پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں کسی بھی قسم کی ادارہ جاتی غفلت کو تسلیم نہیں کیا گیا اور سانحے کی تمام تر ذمہ داری مرحوم طالب علم پر ڈال دی گئی ہے۔ طلبہ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ آواز اٹھانے اور احتساب کا مطالبہ کرنے والے طلبہ کو تادیبی کارروائی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

احتجاجی طلبہ کا کہنا تھا کہ ایک قیمتی جان کے ضیاع کو محض ایک انفرادی واقعہ قرار دے کر معاملہ ختم نہیں کیا جا سکتا، اور نہ ہی ایسی انکوائری قابلِ قبول ہے جو ادارے کی ذمہ داری سے متعلق بنیادی سوالات کا جواب نہ دے۔ طلبہ نے سوال اٹھایا کہ سوئمنگ پول میں حفاظتی انتظامات کیوں موجود نہیں تھے اور واقعے کے وقت لائف گارڈز اپنی ڈیوٹی پر کیوں نہیں تھے۔

وفاقی اردو یونیورسٹی, سینیٹ نامزدگیوں پر پھڈا، اجلاس دوبارہ بلانے کامطالبہ

اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم عبداللہ بن عباس نے بھی واقعے پر کالج انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے انتظامیہ کی اہلیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں، اور انتظامیہ کی جانب سے اسے محض حادثہ قرار دینا دراصل ذمہ داران کو بچانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کے ذمہ داران کو فوری طور پر برطرف کر کے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے حفاظتی انتظامات فوری مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ اقدامات نہ اٹھائے گئے تو اسلامی جمعیت طلبہ، طلبہ کے ساتھ مل کر کالج کے باہر احتجاج کرے گی اور مطالبات پورے ہونے تک کالج بند رہے گا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

اب پرچے امتحانی مراکز پر ہی پرنٹ ہوں گے،فیڈرل بورڈ نے سسٹم متعارف کرا دیا

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس…

47 منٹس ago

پنجاب, سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری, جینز، ہیل والی جوتیوں اور سن گلاسز کے استعمال پر پابندی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے نیا ڈریس کوڈ جاری کردیا…

3 گھنٹے ago

متروکہ وقف املاک بورڈ, 200 ہندو اور سکھ طلبہ کو ماہانہ سکالرشپس دینے کی منظوری

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) متروکہ وقف املاک بورڈ نے ٹرسٹ پراپرٹیز کی جیو ٹیگنگ کا…

3 گھنٹے ago

سندھ کے سرکاری کالجوں میں جعلی حاضریوں کا انکشاف، ملوث پرنسپلز اور عملے کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) سندھ کے سرکاری کالجوں میں جعلی حاضریوں کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ…

3 گھنٹے ago

صوبے کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں کو کامیابی کے ساتھ مالی بحران سے نکال لیا، گورنر بلوچستان

کوئٹہ (ایجوکیشن رپورٹر) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے اعلان کیا ہے کہ سردار بہادر…

3 گھنٹے ago

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور چین کی جامعہ میں حیاتیاتی تحقیق معاہدے پر دستخط

راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور چین کی نارتھ ویسٹ ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری یونیورسٹی…

1 دن ago