Categories: بریکنگ نیوز

غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن،تعلیمی بورڈز کو کاروائی کا حکم

  • بورڈز کو کارروائی کا حکم، وابستگی ختم کرنے سے قبل متعلقہ بورڈ تین ماہ کا نوٹس جاری کرے گا
  • احکامات فوری طور پر نافذ العمل، تمام بورڈز کو ان پر سختی اور مقررہ وقت کے اندر عمل درآمد کیعمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں ان نجی تعلیمی اداروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جو خیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر تمام تعلیمی بورڈز (بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن) کو ایسے غیر رجسٹرڈ اداروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بورڈز کے چیئرمینز کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ان اداروں کی وابستگی (افیلی ایشن) ختم کرنے کا عمل شروع کریں۔

اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کی وابستگی ختم کرنے سے قبل متعلقہ بورڈ اسے تین ماہ کا نوٹس جاری کرنے کا پابند ہوگا۔ اس نوٹس کا مقصد نجی اداروں کو ایک موقع فراہم کرنا ہے کہ وہ اس مقررہ مدت کے اندر اپنی لازمی رجسٹریشن مکمل کروا سکیں۔ اگر کوئی ادارہ تین ماہ کے نوٹس کے باوجود رجسٹریشن نہیں کرواتا، تو قانون کے مطابق فوری طور پر اس کی افیلی ایشن ختم کر دی جائے گی۔

محکمہ نے تمام تعلیمی بورڈز کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ نوٹس کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد ایک جامع عملدرآمد رپورٹ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو جمع کروائیں۔ اس رپورٹ میں رجسٹریشن حاصل کرنے والے اداروں اور ان اداروں کی تفصیلات شامل ہوں گی جن کے خلاف ڈی افیلی ایشن کی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

محکمے نے واضح کیا ہے کہ یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور تمام بورڈز کو ان پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے تمام متخارب فریقوں سے…

1 گھنٹہ ago

اورنگی ٹاؤن، نشیوں کی سریا نکالنے کی کوشش، سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر) روشنیوں کے شہر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن (سیکٹر 11 ایل بلاک) مومن…

2 گھنٹے ago

دانش سکول ٹبہ سلطان پور کی گورننگ باڈی کا اجلاس، جدید تدریس اور سہولیات کی فراہمی پر زور

میلسی (نامہ نگار) دانش سکول (بوائز اینڈ گرلز) ٹبہ سلطان پور کی 20ویں گورننگ باڈی…

3 گھنٹے ago

ناقص نتائج کے حامل سکول سربراہان نوکریوں سے برخاست ہوں گے۔ وزیر تعلیم

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) نہم دہم کے نتائج کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، 20 فیصد…

3 گھنٹے ago

پنجاب 5ویں اور 8ویں کے امتحانات پیکٹا کے تحت ہوں گے، فروری 2027 کی تاریخ طے

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے لیے 21 لاکھ…

7 گھنٹے ago

پشاور کے 45 نجی سکولوں میں غیر قانونی افغان طلبہ کے داخلوں کا انکشاف

پشاور (نامہ نگار) پشاور کے 45 نجی سکولوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان…

8 گھنٹے ago